شاندار جیت اور پاکستان کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں کوارٹر فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے آئر لینڈ اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے-

آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے ہے مقررہ 50 اوورز میں 237 رنز بنائے۔ پاکستان نے یہ ہدف صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر 46اوور کی پہلی گیند پر آسانی سے حاصل کرلیا-

پاکستان کی جانب سے آئر لینڈ کی وہاب ریاض نے تین، سہیل خان اور راحت علی نے دو دو اور احسان عادل اور حارث سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
 

image


محمد عرفان انجری کے باعث نہیں کھیل رہے تھے اور ان کی جگہ احسان عادل کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا

دوسری جانب تجربہ کار بیٹسمین یونس خان کو ڈراپ کر کے حارث سہیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا-

پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کے شعبے میں اوپنر آنے والے سرفراز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 124 گیندوں پر 101 رنز بنائے اور یوں اپنی سینچری بھی مکمل کی جو کہ پاکستان کی اس ورلڈ کپ میں پہلی سینچری بھی تھی- سرفراز ناٹ آؤٹ بھی رہے- اس کے ساتھ ہی سرفراز مین آف دی میچ بھی رہے-

احمد شہزاد کے رنز بھی اس میچ میں قابلِ ذکر رہے- احمد شہزاد نے 71 گیندوں پر 63 رنز اسکور کیے-

آئر لینڈ کی جانب سے سب سے نمایاں اسکور William Porterfield نے کیا- انہوں نے 131 گیندوں پر 107 رنز اسکور کیے جبکہ آئرلینڈ کوئی دوسرا بیٹسمین قابلِ ذکر رنز بنانے میں کامیاب نہ ہوسکا-
 

image

آئر لینڈ کی جانب سے Alex Cusack نے 1 اور Stuart Thompson نے بھی صرف 1 وکٹ حاصل کی-
YOU MAY ALSO LIKE:

Ireland have been knocked out of the Cricket World Cup after losing to Pakistan in their final Pool B game at the Adelaide Oval.William Porterfield posted his first World Cup century in an otherwise mediocre batting display by Ireland as it was restricted to 237 against Pakistan in the last game of the group stage.