18 ماہ کی بچی دریا سے 14 گھنٹے بعد زندہ برآمد

امریکہ کی ریاست یوٹاہ کے سپینش فورک دریا میں گرنے والی ایک گاڑی سے 14 گھنٹے بعد 18 ماہ کی ایک بچی کو زندہ نکال لیا گیا۔ یہ گاڑی دریا پر واقع پل پر سے گزرتے ہوئے حفاظتی پشتے سے ٹکرا کر دریا میں جاگری تھی-

تاہم اس حادثے میں بچی کی ماں 25 سالہ Lynn Jennifer Groesbeck ہلاک ہوگئی-
 

image


گاڑی کو دریا میں ایک مقامی ماہی گیر نے دیکھا اور اس نے پولیس کو مطلع کیا- گاڑی کا ایک حصہ پانی میں ڈوبا ہوا تھا جبکہ باقی حصہ پتھروں میں پھنس چکا تھا-

گاڑی پل کے بالکل نیچے جا کر گری تھی اسی وجہ سے گاڑی کا سڑک سے دکھائی دینا ناممکن تھا-

یہ گاڑی جمعے کی رات 10 بجے دریا میں گری جبکہ ہفتے کی صبح 12 بجے مقامی ماہی گیر کو نظر آئی اور ان 14 گھنٹوں تک بچی گاڑی میں اپنی مردہ ماں کے ساتھ رہی-

پولیس نے بچی Lily Groesbeck کو گاڑی سے نکال کر مقامی ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں ڈاکٹروں کے مطابق بچی کی حالت میں بہتری آرہی ہے اور وہ اس کی زندگی کے لیے پرامید ہیں-

اس ریسکیو آپریشن کے لیے پولیس کے تین اور فائر بریگیڈ کے چار اہلکار دریا میں اترے جہاں سے بچی کو باہر نکالنے کے بعد کرین کی مدد سے گاڑی کو بھی باہر نکال لیا گیا-
 

image

پولیس تاحال اس حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے اپنی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

A baby girl was found alive after being strapped in her car seat upside down for 14 hours while inside a partially submerged car in Utah's Spanish Fork River - but her mother did not survive the crash. Lily Groesbeck, 18 months old, was listed in stable but critical condition at Primary Children's Hospital on Sunday.