پاکستان: مسلح ڈرون کا کامیاب تجربہ

فیس بک اب تک بچھڑے ہوؤں کو تو ملاتا آیا ہے لیکن اب فیس بک انہیں ملانے جارہا ہے جو کبھی نہ بچھڑنے کی قسمیں کھائیں گے-

ہم بات کر رہے ہیں جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی زاہرہ وینزل کی جو حال ہی میں پاکستانی طالبعلم نعمان افضل سے فیس بک پر دوستی کے بعد دو ماہ کے ویزے پر پاکستان پہنچی ہے اور اب ان سے شادی کرنے والی ہیں-
 

image


23 سالہ زاہرہ وین زل کی دوستی فیس بک پر چند ماہ قبل 19سالہ پاکستانی طالبعلم نعمان افضل سے ہوئی تھی جس کے بعد یہ دوستی رفتہ رفتہ پیار میں بدل گئی اور اب یہ جوڑا جلد ہی رشتہ ادواج میں منسلک ہونے جارہا ہے اور اسی حوالے سے زاہرہ نعمان افضل کے یہاں قلعہ رامکور حافظ آباد پہنچ گئی ہیں۔

زاہرہ کی پاکستان آمد پر نعمان کے عزیز و اقارب جانب سے لڑکی کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے ہوئے اس کا زبردست استقبال کیا گیا۔

اس جوڑے کی شادی کی تیاریاں عروج پر ہیں اور یہ پہلا موقع ہے جب زاہرہ اور نعمان کے والدین آپس میں ملاقات کریں گے-

قلعہ رامکور حافظ آباد کے رہائشی نعمان افضل ایف۔اے کے طالبعلم ہیں اور انہوں نے زاہرہ سے دوستی کے بعد انہیں اسلام قبول کرنے کی دعوت دی جس پر زاہرہ عیسائیت کو ترک کے مسلمان ہوگئیں-
 

image

نعمان کے والدین بھی زاہرہ کے اسلام قبول کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے- زاہرہ شادی کے بعد نعمان کو اپنے ساتھ جنوبی افریقہ لے جائیں گی-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan, the country that has been subjected to more secret US drone strikes than any other, has hailed the development of its first unmanned combat plane as a “great national achievement”.