سعودی عرب٬ واٹس ایپ پر مرد کی توہین٬ خاتون کو کوڑوں کی سزا

سعودی عرب میں ایک خاتون کو پرائیوٹ میسجنگ سروس واٹس ایپ پر ایک مرد کی بےعزتی کرنے پر کوڑوں اور جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے-

سعودی عدالت کی جانب سے 32 سالہ خاتون جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا٬ کو 70 کوڑوں اور 20 ہزار سعودی ریال کی سزا سنائی گئی ہے-اور انہیں یہ سزا ایک شخص کی ساکھ کو خراب کرنے پر سنائی گئی ہے-
 

image


یہ کیس مشرقی سعودی عرب کی Al Qatif فوجداری عدالت میں داخل کیا گیا تھا-

خاتون اپنے اس عمل میں شرمندہ ضرور ہیں لیکن انہوں نے عدالت کا فیصلہ ماننے سے انکار کردیا ہے-
 

image

سعودی انسداد سائبر کرائم قانون کے آرٹیکل تھری کے مطابق تکنیکی آلات کی مدد سے کسی بھی شخص کو بدنام کرنے یا اس کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر ایک سال کی قید اور 5 لاکھ سعودی ریال کا جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

A woman in Saudi Arabia has been sentenced to 70 lashes after 'insulting' a man on private messaging service WhatsApp. The unnamed 32-year-old will also have to pay a 20,000 Saudi Riyal (£3,604) fine for tarnishing the reputation of the man, a court has ruled.