پاکستان کے تیز رفتار باؤلر محمد عرفان خطرناک انجری کے
باعث کرکٹ ورلڈ کپ کے بقیہ میچوں میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔ پاکستان کرکٹ
بورڈ کے مطابق پیر کو کولہے میں درد کی شکایت کے بعد محمد عرفان کا ایم آر
آئی سکین اور منگل کو ان کا سی ٹی سکین بھی کروایا گیا۔
|
|
رپورٹس آنے پر معلوم ہوا کہ عرفان کے کولہے کی ہڈی میں سٹریکس فریکچر ہے۔
محمد عرفان اپنی اسی انجری کی وجہ سے اتوار کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے جانے
والے میچ میں شرکت بھی نہیں کر پائے تھے-
پاکستانی ٹیم کی انتظامیہ کی جانب سے فی الحال محمد عرفان کے متبادل کے طور
پر کسی کھلاڑی کو طلب نہیں کیا گیا۔
|
|
تاہم مختلف ذرائع سے موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق پی سی بی محمد عرفان
کے متبادل کے طور پر فاسٹ باؤلر جنید خان کو ورلڈ کپ میں بھیجنے کا ارادہ
رکھتی ہے- |