آج کل کے نوجوانوں میں سلفی کا شوق جنون کی حد تک پایا
جاتا ہے اور یہ نوجوان اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر کے داد و تحسین
کے منتظر نظر آتے ہیں۔ لیکن سری لنکا کے ایک نوجوان نے تو تمام حدیں ہی
عبور کردیں-
|
|
سیلفی کے اس شوقین نوجوان نے اپنے فیس بک پیج پر اپنی ایک ایسی تصویر شئیر
کی جس میں اس کے ساتھ ایک معمر شخص کی لاش کو دیکھا جاسکتا ہے-
34 سالہ ادھے رائے نے اپنی اس تصویر کے ساتھ پیغام لکھا ہے، میرے پیارے چچا
وفات پاگئے ہیں۔ اور یہ تصویر ادھے نے فیس بک اور ٹوئٹر کے پیچز پر شئیر کی
ہے-
نوجوان نے پیغام کے ساتھ افسردہ چہرے کا ایک سمبل بھی بنایا ہے-
|
|
نوجوان کے سیلفی کے اس انداز کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا
جارہا ہے اور یوزرز کا کہنا ہے کہ یہ ایک برا عمل ہے اور اس نوجوان کو اپنے
چچا کو عزت دینی چاہیے تھی جبکہ یہ ایک غیر اخلاقی حرکت ہے- |