بیجنگ کے ایک رہائشی کی جانب سے اب ایسے انتہائی چھوٹے
رہائشی اپارٹمنٹس متعارف کروائے گئے ہیں جو دیکھنے میں کسی ڈبے کی مانند
دکھائی دیتے ہیں-ان رہائشی اپارٹمنٹس کو کیپسول اپارٹمنٹس کہا جاتا ہے-
کیپسول اپارٹمنٹس بیجنگ کے بلند ترین کرایوں کا ایک توڑ ہیں کیونکہ یہ
اپارٹمنٹس انتہائی کم کرائے پر دیے جاسکتے ہیں-
|
|
کیپسول اپارٹمنٹس کے مالک مکان کی جانب سے فی کمرہ 16 ڈالر یومیہ کے حساب
سے کرایہ وصول کیا جارہا ہے جس کے بدلے رہائشی کو 160 مربع میٹر کے فلیٹ
میں ایک چھوٹا سا کمرہ اور اس کے ساتھ محدود لاونج استعمال کے لیے دیا جاتا
ہے۔
یہاں رہائش اختیار کرنے والوں کے لیے ضروری ہیں کہ مل جل کر رہنے کے عادی
ہوں کیونکہ ان فلیٹس میں ایک ہی وقت 17 افراد رہائش اختیار کرسکتے ہین-
کیپسول اپارٹمنٹ کا ایک رہائشی 22 سالہ نوجوان جو کہ روزگار کی تلاش میں
بیجنگ آیا ہے کا کہنا ہے کہ یہاں کرایہ بہت کم ہے جبکہ بیجنگ میں دوسری
جگہوں پر کرائے آسمان سے باتیں کر رہے ہیں۔
|
|
اس نوجوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’ البتہ اس فلیٹ میں تازہ ہوا کی کمی ضرور
ہے لیکن میں ادھر کچھ عرصے سے رہ رہا ہوں اس لیے اب مجھے اس کی عادت ہو گئی
ہے۔ |