پالتو جانوروں کی اپنی مالک سے وفاداری کی دنیا میں کئی
مثالیں موجود ہیں لیکن ایسے واقعات بہت کم دیکھنے میں آتے ہیں جس میں کوئی
پالتو جانور اپنے مالک سے اتنی محبت رکھتا ہو کہ وہ اس کی موت پر دھاڑیں
مار مار کر روتا ہوا نظر آئے-
|
|
ہم بات کر رہے ہیں Bengaluru کے علاقے Koramangla میں رہائش پذیر آئی اے
ایس آفیسر ڈی کے روی اور ان کے پالتو کتے کی-ڈی کے روی مںگل کے روز اپنی
سرکاری رہائش گاہ پر پراسرار طور پر مردہ پائے گئے تھے-
اس واقعے پر جہاں ایک جانب ان کے اہلخانہ غم سے نڈھال ہیں وہی ان کے پالتو
کتے کو بھی اپنے مالک کی غیر یقینی موت کا شدید صدمہ پہنچا ہے-
انٹرنیٹ پر جاری ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتا اپنے مالک کے
آخری دیدار کے موقع پر کس طرح رو رہا ہے اور اسی سے اس کتے کی اپنے مالک سے
بے پناہ محبت کا اندازہ بھی بخوبی لگایا جاسکتا ہے-
|
|
یہ تصاویر جانور کی انسان سے محبت کا آج کے انسانوں کے لیے ایک منہ بولتا
ثبوت بھی ہیں- |