نایاب اور حیرت انگیز تاریخی تصاویر

دنیا بھر میں تاریخی لمحات اور خاص مواقعوں کی تصاویر کھنیچ کر ہمیشہ کے لیے محفوظ کر لی جاتی ہیں کیونکہ اکثر لوگ تاریخی مقامات٬ یادگاروں اور خاص مواقعوں سے محبت کرتے ہیں- اور پھر یہی تصاویر بعد میں قیمتی اثاثہ بھی بن جاتی ہیں-آج کا آرٹیکل چند بہت اہم اور مقبول تاریخی تصاویر پر مشتمل ہے- یہ نایاب تصاویر شاید ہی آپ نے پہلے کبھی دیکھی ہوں-
 

image
ایک شخص فٹبال ہیلمٹ کے ابتدائی نمونے کی آزمائش کر رہا ہے- یہ نایاب تصویر 1912 میں کھینچی گئی-
 
image
دو فوجی گیس ماسک پہن کر پیاز چھیل رہے ہیں تاکہ ان کی آنکھوں میں آنسو نہ آئیں- یہ تصویر 1941 میں کھینچی گئی-
 
image
1950 میں کھینچی جانے والی اس تصویر میں روسی فوجی اپنے ٹینک سے ایک برفانی ریچھ کو کھانا کھلا رہا ہے-
 
image
یہ لندن میں ہونے والے ایک مقابلے کی تصویر ہے جس میں ایک پولیس آفیسر ٹخنوں کی مدد سے شخصیت کو پہچان رہا ہے- یہ تصویر 1930 میں کھینچی گئی تھی-
 
image
آسٹریلیا میں نیو ساؤتھ ویلز کی پولیس نے ایک موقع پر اپنی موٹر سائیکلوں کو بگھی میں تبدیل کر رکھا ہے اور یہ تصویر 1936 میں کھیںچی گئی-
 
image
بوائے اسکاؤٹس 8 ہزار میل کی بلندی پر چڑھنے کے بعد اپنے جوتوں کا جائزہ لے رہے ہیں- یہ نوجوان دو سال تک روزانہ 25 میل پیدل چلتے رہے- یہ تصویر 1937 میں کھینچی گئی-
 
image
1920 میں کھینچی جانے والی اس تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ ایک اسکول کے بچوں کو بغیر پانی کے ہی تیراکی تربیت دی جارہی ہے-
 
image
یہ حیرت انگیز منظر اسٹاک ہوم میں رابطے کے لیے استعمال کی جانے والی 5 ہزار فون لائنز کا ہے- یہ تصویر 1890 میں کھیںچی گئی تھی-
 
image
اسوان ڈیم کی تعمیر کے دوران اس قدیم دیوقامت مجسمے کو پہلے مختلف ٹکڑوں میں تبدیل کیا گیا اور بعد میں انہیں دوبارہ جوڑا گیا- 1967 میں ڈیم کی تعمیر کے دوران یہ تصویر کھینچی گئی-
 

image

1945 میں کھینچی جانے والی اس تصویر میں ایک ہاتھی کو امریکی جہاز میں سامان لوڈ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے-
 

image

خلا میں بھیجے جانے والے پہلے کتے کی تصویر جو 1957 میں کھینچی گئی تھی- اس کتے کو ایک کیپسول میں بھیجا گیا تھا اور یہ مدار میں ہی مر گیا تھا-
 

image

12500 افراد نے مل کر یہ منظر تخلیق کیا اور اس منظر کی یہ تصویر 1918 میں کھینچی گئی- اس کارنامے میں کیمپ گورڈن سے تعلق رکھنے والے آفیسرز٬ نرسوں اور فوجیوں نے شرکت کی-
 

image

چار گھڑ سوار ایمسٹرڈیم کی گلیوں سے گزر رہے ہیں جبکہ آس پاس گاڑیاں کھڑی ہیں- یہ اس دن کی بات ہے کہ جب تیل کی بحران کی وجہ سے گاڑیوں کو ممنوع قرار دیا گیا تھا- یہ تصویر 1973 میں کھینچی گئی تھی-
 

image

ایک خاتون ابتدائی الیکٹرک اسکوٹر کی سواری کر رہی ہیں اور یہ تصویر 1916 میں کھینچی گئی-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

This is a selection of some of the most important or famous historical photographs. Of all the photographs of historical moments taken around the world, there are some that will forever remain etched in our memories.