یہ وطن تمھارا ہے تم ہو پاسباں اسکے
(Yasir Ali Khan, Karachi)
میں حکومتی اعوانوں میں بیٹھے
ہوئے وزراء اور قومی اسمبلی کے اراکین کی توجہ پاکستان کے نظام تعلیم کی
طرف مبذول کرواناچاہتا ہوں ۔ اگر ہمارے پیارے وطن پاکستان کے نظام تعلیم کا
باخوبی جائزہ لیا جائے تو یوں معلوم ہوگا کہ انتہائی بوسید ہ اور فرسودہ
نظام ہے ۔جسے ہنگامی بنیادوں پر بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ قوموں کی ترقی
کیلئے تعلیم کو فروغ دینا انتہائی ضروری ہوتاہے کیونکہ تعلیم کے ذریعے سے
ہی قوموں کی زندگی میں انقلاب برپا کیا جاسکتا ہے ۔تعلیم ہی انسان میں انسا
نیت اور خدمت خلق کا جذبہ اجاگر کرتی ہے ۔انسان میں شعور بیدار کرتی ہے ۔
جس سے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔یہاں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم
اپنے پیارے وطن سے نقل جیسے ناسور کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکیں۔ دہر ے تعلیمی
نظام کو ختم کر کے ایک ایسا تعلیمی نظام متعارف کرائیں ۔ جس سے تمام
پاکستانی مستفید ہو سکیں ۔نہ کہ صرف امیر طبقہ۔ جہاں میرٹ کی بنیاد پر
استاتذ ہ کرا م کی بھرتی ہو۔جہاں تعلیم سے مراد ہر گز صرف دنیاوی تعلیم
حاصل کرنا مقصود نہ ہو ۔ بلکہ دینی تعلیم حاصل کرنا اولین ترجیح ہو۔آخرمیں
میں ان تمام والدین سے بھی پرُزور اپیل کرتا ہوں ۔جو اپنے معصوم بچوں سے
محنت مزدوری کراتیں ہیں ۔ انھیں چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے
آراستہ کرائیں۔ تاکہ وہ تعلیم کے ذریعے اپنی زندگی میں روشنی کا دیا جلا کر
معاشرے کے ذمہ دار شہر ی بن سکیں اور انکی زندگی تاریک ہونے سے بچ جائے۔ |
|