اب لوگ اندھیرے میں بھی دیکھ سکیں گے

سائنسدانوں کی ٹیم نے ایسے انوکھے قطرے تیار کرلیے ہیں جنہیں آنکھوں میں ڈالنے کے بعد انسان کے اندر اندھیرے میں دیکھنے کی صلاحیت پیدا ہوسکتی ہے- امریکہ سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اپنے تیار کردہ ڈراپس کا کامیاب تجربہ کیا ہے-
 

image


سائنسدانوں کے مطابق یہ ڈراپس ایک رضا کار کی آنکھوں میں ڈالے گئے جس کے بعد رضا کار کے اندر کے اندر مکمل اندھیرے میں 164 فٹ تک دیکھنے کی صلاحیت پیدا ہوگئی-

سائنسدانوں کی بائیو ہیکرز نامی اس ٹیم نے انتہائی گہرے سمندر میں پائی جانے والی مچھلی کے اندر پائے جانے والے جز سی او سکس کے ذریعے یہ ڈراپس تیار کیے ہیں-
 

image

عام طور پر اس جز کو کینسر کے علاج کی تحقیق کیلئےاستعمال کیا جاتا ہے اس جز کے ذریعے تیار ہونے والے ڈراپس سے انتہائی کم روشنی میں دیکھنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے تاہم ابھی اس کا استعمال عام افراد کیلئے خطرناک قرار دیا گیا ہے ۔
YOU MAY ALSO LIKE:

A team of scientists claim it has found a way to inject people’s eyes with ‘night vision’. The research gave one volunteer the ability to see more than 164ft (50 metres) in almost total darkness for 'several hours'.