اپریل فول اور اسلام

بے شک ہم اگر ایک اچھی زندگی گذارنا چاہتے ہیں تو ہم پر لازم ہے کہ ہم رسول ؐ کی سیرت پر عمل کریں ،اب یہ دیکھنا پڑے گا کہ معاز اﷲ اپریل فول کا دن کیا رسول ؐ کے دور میں بھی بنایا جاتا تھا نہیں ایسا ممکن ہی نہیں ہے کیوں کہ اگر رسول ؐ کے دور میں بھی ایسے دن بنائے جاتے تو پھر رسول ؐ کا دنیا میں تشریف لانے کا مقصد فوت ہو جاتا،اﷲ نے رسول ؐ کو دنیا میں ہماری ہدایت کے لئے بھیجا ہے اور رسول ؐ کا فرمان ہے کہ جھوٹ بولنے والا کبھی جنت نہیں جا سکتا اور اپریل فول کی بنیاد جھوٹ،اور دھوکے پر رکھی جاتی ہے ،یہ رسم اصل میں مغرب میں تھی لیکن وہی مسلمانوں کی مجبوری جو مغرب کرے گا وہ ہم کریں گے بس لگے مسلمانوں کو بیوقوف بنانے اس بات کی حقیقت سے انجان بن کر کہ اپریل فول اس لئے بنایا جاتا ہے کہ اسپین کے مسلمانوں کو وقت کی عیسائی حکومت نے دھوکے اور جھوٹ سے جہاز میں سوار کرا دیا تھا کہ ہم آپ کو آپ کے اپنے ملک میں چھوڑ کر آتے ہیں اور پھر بیچ ساحل میں کشتی کو سوراخ کر کے ڈبو دیا تھا اور پھر اپنے محلوں میں اس بات کا جشن بنایا گیا تھا کہ ہم نے مسلمانوں کو کس طرح بیوقوف بنایا آج کا دن مسلمانوں کے لئے سوگ کا دن ہونا چاہئے نہ کہ اپریل فول کا دن ہونا چاہئے کیونکہ آج کے دن لاکھوں مسلمانوں کو شہید کیا گیا آج ہم مسلمانوں کو اُن شہید مسلمانوں کی یاد میں شمعیں روشن کرنی چاہیں اور گھروں میں فاتحہ خوانی اور تلاوت قرآن کرانا چاہئے تا کہ مغرب والوں کو بھی پتا چلے کہ ہم اس قسم کی بات کو نہ کل پسند کرتے تھے اور نہ آج پسند کرتے ہیں ،لیکن اگر ہم اُن کے شانہ بشانہ چلتے رہے تو وہ خوش ہوں گے کہ ہم نے اُس وقت بھی مسلمانوں کو بیوقوف بنایا اور آج بھی بنا رہے ہیں ،آج کے مسلمان کے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ اﷲ کہہ رہا ہے نماز پڑھو،روزہ رکھو،ذکاۃ دو لیکن کوئی بھی ان کاموں کے لئے راضی نہیں ادھر مغرب نے کہہ دیا کہ شراب پیو،جوا کھیلو،زنا کرو تو سب راضی ہو گئے ایک بات سوچیں کہ انسان کو ایک طرف ہونا چاہئے یا اﷲ کی طرف یا کافروں کی طرف منافقت نہیں دیکھانی چاہئے،فیصلہ کریں آج اور ابھی کہ آپ کو کہاں جانا ہے وہاں مغرب میں دنیا کا حسن ہے اﷲ کے پاس حوریں ہیں،مغرب ممالک خوبصورت ہیں پر اﷲ کی جنت سے کوئی مقابلہ نہیں،مغرب میں ماں باپ کی بے احترامی ہے اﷲ نے حکم دیا ہے کہ ماں باپ کا احترام کرو،مغرب نے شراب پیناجائز قرار دیا ہے اور اﷲ نے نہ جائز کیونکہ وہ آپ کے لئے نقصان دہ ہے،مغرب آپ کو دوزخ کی طرف لے جائے گا اﷲ کی عبادت آپ کو جنت میں لے کر جائے گی،فیصلہ کریں کہاں جانا ہے آپ کا مقابلہ شیطان ابلیس کے ساتھ ہے جو آپ کو برے کام کی طرف لے جاتا ہے یاد رکھئے گا عزت،دولت،شہرت،طاقت،محل،کرسی سب زمین پر رہ جائیں گی صرف آپ کے اعمال قبر میں جائیں گے کیا جواب دیں گے اﷲ کو ،یاد رکھیں کفن میں جیب نہیں ہوتی کہ آپ اپنا پیسہ ساتھ لے جائیں اور ویسے بھی وہاں آپ کو پیسے کی نہیں نیک اعمال کی ضرورت ہے خدا را اپنے دشمن کو پہچانیں ،کفار ،یہ دنیاوی لوگ ہیں آج آپ ان کی پیروی کر رہے ہیں کل یہی لوگ آپ کی ماؤں اور بہنوں کی عزت پر ہاتھ ڈالیں گے کیوں کہ جو خدا جس نے اُن کو بنایا وہ اُس کے نہیں ہو سکے تو آپ کے اور میرے کیا ہوں گے کب تک ہم اپریل فول مناتے رہیں گے کب تک ہم مغرب کے ہاتھوں فول بنتے رہیں گے خدارا سمجھیں یاد رکھیں گیا وقت کبھی بھی لوٹ کر نہیں آتا۔
Shahid Raza
About the Author: Shahid Raza Read More Articles by Shahid Raza: 162 Articles with 256883 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.