سورہ النور - ٢٤ - -------- آیات
# ٤ تا ١٠
اور جو پارسا عورتوں کو عیب لگائیں پھر چار گواہ معائنہ کے نہ لائیں تو
انھیں اسی ( 80 ) کوڑے لگاؤ اور ان کی کوئی گواہی کبھی نہ مانو اور وہی
فاسق ہیں - مگر جو اسکے بعد توبہ کر لیں اور سنور جائیں تو بیشک الله بخشنے
والا مہربان ہے - اور وہ جو اپنی عورتوں کو عیب لگائیں اور ان کے پاس اپنے
بیان کے سوا گواہ نہ ہوں تو ایسے کسی کی گواہی یہ ہے کہ چار بار گواہی دے
الله کے نام سے کہ وہ سچا ہے - اور پانچویں یہ کہ الله کی لعنت ہو اس پر
اگر جھوٹا ہو - اور عورت سے یوں سزا ٹل جائے گی کہ وہ الله کا نام لیکر چار
بار گواہی دے کہ مرد جھوٹا ہے اور پانچویں یوں کہ عورت پر غضب الله کا اگر
آدمی سچا ہو - اور الله کا فضل اور اسکی رحمت تم پر نہ ہوتی اور یہ کہ الله
توبہ قبول فرماتا حکمت والا ہے
|