سچے پاکستانی ہونے کی چند نشانیاں

پاکستانی قوم کو اﷲ تعالیٰ نے بےشمار صلاحیتوں سے نوازا ہے- ہم بہادر ہیں٬ ذہین ہیں اور ڈھیٹ تو کمال کے ہیں- زلزلے آئے٬ سیلاب نے تباہی مچائی٬ خودکش اور ڈرون حملوں نے ہزاروں قیمتی جانیں لیں مگر کوئی بھی چیز اس قوم کو توڑ نہ سکی-

مبصرین کے مطابق پاکستان جیسے حالات اگر کسی اور ملک میں ہوتے تو ان کا ایسے ثابت قدمی سے آگے کی جانب بڑھنا مشکل ہوجاتا- الحمدللہ پاکستانیوں کو اﷲ نے صبر اور برداشت کا لازوال جذبہ عطا فرمایا ہے- حالات چاہے جیسے بھی ہوں یہ قوم اس کا مقابلہ کرنا اور سرخرو ہونا جانتی ہے-

اس مضمون میں ہم پاکستانیوں کی چند ایسی خصوصیات بیان کر رہے ہیں جو جانتے تو سب ہیں مگر تسلیم کرنے سے گریز کرتے ہیں-
 

image


پاکستانی- ایک مہمان نواز قوم:
پاکستانی قوم اپنے ملک میں آنے والے مہمان کو سر آنکھوں پر بٹھاتی ہے٬ چاہے مہمان بھارت سے ہی کیوں نہ ہو- پاکستان میں انہیں کھلے دل سے خوش آمدید کہا جاتا ہے-

سچے پاکستانی جذبہ حب الوطنی سے بھرپور ہوتے ہیں:
پاکستانی عوام کے دل میں وطن کی محبت لہو بن کے رگوں میں دوڑتی ہے- کہنے کو تو تقریباً ساری قومیں ہی اپنے ملک سے وفادار ہوتی ہیں مگر پاکستانی اپنے ملک سے اپنی جان سے بھی زیادہ محبت کرتے ہیں- وہ یہ بات بخوبی جانتے ہیں کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ہے-
 

image

باہمت قوم:
پاکستانی قوم ایک نڈر اور ہمت والی قوم ہے- حالات چاہے کتنے ہی برے کیوں نہ ہوں یہ قوم ثابت قدم رہنا اور حالات کا مقابلہ کرنا خوب جانتی ہے- سانحہ پشاور نے اس قوم کو ہلا کر رکھ دیا مگر اس کے باوجود جب اسکول دوبارہ کھلا تو بچے مکمل تیاری کے ساتھ اسکول پہنچے اور پیغام دیا کہ چاہے کچھ بھی ہماری ہمت میں کبھی کمی نہ آئے گی-

پاکستانی روایتی اور اپنی ثقافت سے بندھے ہوئے ہوتے ہیں:
“ ماں کی دعا - جنت کی ہوا “ کہنے کو تو یہ صرف ایک جملہ ہے مگر یہ ہر پاکستانی کی کہانی ہے- پاکستانی مرد کی زندگی میں اس کی ماں کا کلیدی کردار ہوتا ہے- بچپن میں ہی ماں یہ سوچ لیتی ہے کہ اس کا بچہ بڑا ہو کر کیا بنے گا؟ کونسے کالج سے گریجویشن کرے گا؟ کس رنگ کے کپڑے پہنے گا؟ کیسے بال بنائے گا؟ اور کس لڑکی سے شادی کرے گا؟ چاہے آپ میں کتنی ہی خامیاں کیوں نہ ہوں٬ آپ کی ماں میں آپ کو کوئی برائی نظر نہیں آتی- شادی کے بعد اکثر پاکستانی مرد ماں اور بیوی کے درمیان پھنس جاتے ہیں- یہی ایک خصوصیت پاکستانیوں کو دوسری اقوام سے ممتاز کرتی ہے-
 

image

بیوی خوبصورت ہونی چاہیے٬ عقل تو آئن اسٹائن میں بھی بہت تھی:
چاہے آپ کتنی ہی پڑھی لکھی اور ذہین کیوں نہ ہوں٬ اپنے تعلیمی سفر میں آپ نے کتنے ہی ایوارڈ اور میڈل جیتے ہوں مگر تعریف آپ کے لمبے بالوں ہی کی ہونی ہے اس کے نیچے موجود دماغ کی نہیں- یہ ہماری قوم کا المیہ ہے اور پہچان بھی- 99 فیصد پاکستانی مرد صرف یہ چاہتے ہیں کہ ان کی شادی ایک ڈاکٹر لڑکی سے ہو جو گھر پر بیٹھ کر بچے اور دسترخوان پر کھانا Multiply کرسکے-

پاکستانی خوش لباس اور خوش خوراک ہوتے ہیں:
پاکستانی قوم لباس اور کھانے پر سب سے زیادہ خرچہ کرتی ہے- چاہے مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہو٬ خواتین بازار میں لان کی شاپنگ اور مرد نہاری٬ تکہ اور تندوری چکن کھانے کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں- یہی وجہ ہے کہ ریسٹورنٹس کا بزنس پاکستان میں سب سے زیادہ کامیاب ہے-
 

image

فلمیں ہندوستانی مگر دل پاکستانی:
فلمیں شاہ رخ خان کی پسند ہیں اور دل پاکستانی ہے٬ تقریباً تمام پاکستانی بھارتی فلموں کے مداح ہے- ہر نئی بھارتی فلم کو اہتمام سے دیکھتے ہیں مگر دل میں بھارت سے شدید نفرت کرتے ہیں- چاہے کرکٹ کا میچ ہو یا جنگ کا محاذ ہم دل سے چاہتے ہیں کہ بھارت کو شکست سے دوچار کیا جائے- یہی سچے پاکستانی ہونے کی نشانی ہے-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

Allah Almighty has blessed Pakistan with incredible qualities. We are brave, talented, intelligent, and barefaced. The nation faced hardships at every stage, but it came out of it with courage, valor, and dignity.