علم اعداد اور استخارے کی اہمیت(ضرور پڑھیں)

ہم لوگ دنیا میں اور سائنسی ایجادات میں اتنا کھو گئے ہیں کہ ہر چیز پر سے عقیدہ اُٹھتا چلا جا رہا ہے سائنس اور دنیا پر اتنا یقین کر لیا ہے کہ کسی بھی آفت اور اور امتحان سے ڈر نہیں لگتا اگر آپ کسی کو کہیں کہ جناب جنوں کا وجود ہوتا ہے تو وہ صاحب کہیں گے جناب آپ کس دنیا میں رہتے ہیں اس دور میں بھی آپ ایسی دقیانوسی باتیں کرتے ہیں درحالانکہ قرآن میں اﷲ نے مکمل سورہ ’’سورہ جن‘‘کے نام سے نازل کیا ہے کسی سے کہیں کہ جناب کام سے پہلے استخارہ دیکھ لیا کریں تو وہ صاحب کہتے ہیں استخارے کی کیا ضرورت ہے ہم ہی کافی ہیں جو بہتر لگے گا کریں گے اچھی بات ہے مگر یاد رکھیں استخارہ در اصل اﷲ سے مشورے کا نام ہے جب آپ اس کیفیت میں ہوں کہ یہ کام کروں یا نہ کروں تو آپ اﷲ سے مشورہ لیں جو اﷲ مشورہ دے وہ کام آپ انجام دیں ،اور استخارہ شرعی چیزوں میں جائز چیزوں میں دیکھا جاتا ہے ناجائز کاموں میں استخارہ نہیں ہوتا مثال کے طور پر چور چوری کرنے سے پہلے استخارہ دیکھے چوری کروں یا نہیں کروں تو یہ جائز نہیں ہے کیوں کہ چوری کرنا خود ایک حرام کام ہے ،ہمارے معاشرے میں طلاق کا رواج بڑھ گیا ہے اگر ہم شادیوں سے پہلے استخارہ دیکھ لیا کریں تو ہمیں اس میں ذلت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ،کوئی بھی کام،بزنس،شادی،مکان خریدنے سے پہلے اور ہر وہ جائز کام جس میں آپ کو شک ہو کہ کروں یا نہیں کروں تو استخارہ دیکھ لیا کریں یا کسی عالم کے پاس جا کر استخارہ کرا لیا کریں اس کے فائدے کا علم جلد آپ کو ہو جائے گا،استخارہ قرآن اور تسبیح دونوں سے کیا جا سکتا ہے جس کے طریقے کسی بھی اعمال کی کتاب میں دیکھیں مل جائیں گے۔لیکن یاد رکھیں جس کام میں اﷲ کا مشورہ شامل ہو جائے اُس کام کے نقصان میں بھی فائدہ ہے اور اگر کہیں پر اﷲ کا مشورہ جان بوجھ کر نہ لیا جائے اُس کام کے فائدے میں بھی نقصان ہے۔

علم اعداد:
کہتے ہیں کہ نام سے شخصیت بنتی ہے نام کے اثرات انسان کی زندگی میں بہت زیادہ ہوتے ہیں مثال کے طور پر بندہ حقیر کا اصل نام شاہد حسین تھا میں سونے پر بھی ہاتھ رکھتا تو وہ مٹی بن جاتا تھا کسی نے کہا کہ اپنے نام کے اعداد معلوم کریں میں نے ایک ذائچہ بنانے والے سے اپنے نام کا زائچہ بنوایا تو میرا عدد (۸)بن رہا تھا جو مصیبتوں اور پریشانیوں والا عدد ہے، میں نے اپنا نام تبدیل کیا اور شاہد حسین سے شاہد رضا کر لیا جیسے ہی نام تبدیل ہوا اثرات بھی تبدیل ہونے لگے پہلے میں بھی یقین نہیں کرتا تھا لیکن جب میں نے علم اعداد کے بارے میں پڑھا تو اس کے فوائد کا علم حاصل ہوا،آج آپ کوشش کرتے ہیں کام نہیں ہوتا،جاب کی تلاش میں رہتے ہیں،آپ کے لئے سونا بھی مٹی کی طرح ہے ،مصیبتوں میں گھرے ہوئے ہیں ،پہلی بات تو یہ مصیبتیں مسلمان ہونے کی ایک نشانی ہے اور دوسری بات آپ اپنے نام کا عدد نکلوا لیں کسی بھی اچھے اور اصلی ذائچہ والے سے شاید آپ کے نام کے اعداد کی وجہ سے آپ کو مسائل ہو رہے ہوں اس طرح سے آپ کے مسائل مکمل حل نہ بھی ہوئے تو کم ہو جائیں گے اور آہستہ آہستہ ختم ہو جائیں گے انسان کو خدا پر بھروسہ رکھنا چاہئے اور اﷲ کے بتائے ہوئے کاموں میں اپنی عقل نہیں بلکہ اﷲ پر یقین رکھنا چاہئے۔اور اگر پھر بھی مسائل حل نہ ہوں تو صبر کرنا چاہئے اور اس مصیبت کو اﷲ کا امتحان سمجھنا چاہئے بے شک اﷲ تو نبیوں اور اولیاء سے بھی امتحان لیتا ہے ہم تو پھر ایک عام انسان ہیں
Shahid Raza
About the Author: Shahid Raza Read More Articles by Shahid Raza: 162 Articles with 238490 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.