آج کل ہر شخص پریشان دیکھائی دیتا ہے، کوئی
معاشی پریشانی کا شکار ہے تو کوئی اپنے رشتوں سے نالاں ہے، کسی کو آگے
بڑھنے کی دھن نے پریشان کر رکھا ہے تو کوئی اپنے حالات ، قسمت اور دیگر
مسلوں سے شاکی نظر آتا ہے ۔۔۔
آج کے انسان کی زندگی اس قدر مصروف اور تیز ہو گئی ہے کہ اس کے پاس اتنا
وقت بھی نہیں کہ وہ تھوڑی دیر ٹھہر کر یہ سوچ لے کہ اس کی زندگی کی الجھنوں
کی اصل وجہ کیا ہے، میرا خیال ہے کہ اگر ہم صرف شکر کرنا سیکھ لیں تو بہت
سی الجھنوں اور مشکلات سے نجات پاسکتے ہیں، شکر کرنے کی عادت اس قدر
خوبصورت ہے کہ اس سے نہ صرف سکون ملتا ہے بلکہ انسان کا اللہ سے رشتہ بھی
مضبوط ہو جاتا ہے، اگر ہم اپنی زندگی میں کچھ چیزوں کے نہ ہونے پر شکایت
کرنے کی بجائے اللہ کی عطا کردہ بہت سی نعمتوں کا شکر کرنا سیکھ لیں تو
کوئی شک نہیں کہ ہم بہت پر سکون زندگی گزار سکتے ہیں، بہتر سے بہتر اور
دنیا کی ہر شے کو حاصل کر لینے کا جنون انسان کو نہ صرف ختم کر دیتا ہے
بلکہ اللہ سے دور بھی لے جاتا ہے، اور پھر ایک حدیث قدسی کا مفہوم ہے ناں
کہ اگر انسان نے اللہ کی چاہت کو اپنی چاہت بنا لیا تو اللہ اس انسان کو وہ
بھی عطا کردے گا جو اس انسان کی چاہت ہے ۔۔۔ اللہ کی رحمتوں اور نعمتیں پر
شکر کرنا سیکھئے بے شک ہمارا رب شکر گزار بندوں کو پسند کرتا ہے اور انھیں
بے حد و بےحساب عطا کر تا ہے ۔۔۔ |