آج کی دنیا پر غلبہ پانے والی سب سے زیادہ ٹیکنالوجی٬
ثقافت اور زبانوں کے لیے براعظم یورپ کو ہی ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے اور
ہر طرف انہی کا راج نظر آتا ہے- لیکن بات یہی ختم نہیں ہوتی بلکہ یورپی
ممالک سے مزید چند ایسے دلچسپ حقائق بھی جڑے ہیں جن سے بہت کم لوگ واقف ہیں-
آئیے آج ہم آپ کو چند ایسے ہی حقائق بتاتے ہیں جن کا تعلق یورپ کے مختلف
ممالک سے ہے-
|
|
اطالوی باشندے صبح 11 بجے کے بعد cappuccino کافی نہیں پیتے-
|
|
برلن میں دونر کباب بنانے والے ریسٹورنٹس کی تعداد استنبول سے بھی زیادہ ہے
جبکہ یہ ترکی کی ڈش ہے-
|
|
بارسلونا میں واقع The Sagrada Familia نامی چرچ کی بلندی اہراموں سے بھی
زیادہ ہے اور اس چرچ کی تعمیر کا آغاز 1882 میں کیا گیا جو آج تک جاری ہے-
|
|
یورپ میں سب سے زیادہ وزٹ کیا جانے والا مقام ڈزنی لینڈ ہے جو کہ پیرس میں
واقع ہے-
|
|
یورپ کا سب سے بلند ترین ٹوائلٹ مونٹ بلانک نامی چوٹی پر واقع ہے اور اس کی
چوٹی کی بلندی 4200 میٹر ہے-
|
|
Perucica یورپ کے سب سے اختتامی برساتی جنگلات میں سے ایک ہے جو کہ بوسنیا
میں واقع ہے-
|
|
بلغاریہ یورپ کا سب سے قدیم ترین ملک ہے اور 681 عیسوی کے بعد سے اس ملک کا
نام بھی تبدیل نہیں کیا گیا-
|
|
یونان کی 40 فیصد آبادی یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں رہائش پذیر ہے-
|
|
حیران کن طور پر آئس لینڈ میں مچھر نہیں پائے جاتے یہاں تک کہ ایک مچھر بھی
موجود نہیں-
|
|
روس میں 13 ہزار سے زائد ایسے گاؤں موجود ہیں جہاں کوئی
بھی نہیں رہتا-
|
|
روس نے یورپ کی سرزمین کا 40 فیصد حصہ گھیر رکھا ہے-
|
|
پیسا ٹاور اپنے جھکاؤ کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے
اور یہ ٹاور 200 سال قبل تعمیر کیا گیا تھا اور آج تک جھکا ہوا ہے-
|
|
گرین لینڈ دنیا کا سب سے بڑا جزیرہ ہے-
|
|
دنیا میں سب سے زیادہ چاکلیٹ برسلز کے ائیرپورٹ پر فروخت
ہوتی ہیں-
|
|
یورپ میں سب سے زیادہ میکڈونلڈز سوئیڈن کے علاقے Per
capita میں واقع ہیں-
|
|
فیری کے ذریعے آپ صرف 30 منٹ میں افریقہ سے اسپین پہنچ
سکتے ہیں-
|
|
یورپ میں سب سے طویل ترین نام کا حامل ٹاؤن ویلز میں ہے
اور اس کا نام Lanfairpwllgwyngyllgogerychwyrndrobwllllantysiliogogogoch
ہے- |