قرآن سے نہ کھیلیں

کافی عرصے سے ہماری ویب کے اسلامی سیکشن کا ماحول عجیب سا ہو رہا ہے لگتا ہی نہیں کہ اس سیکشن میں جو کہ کافی حساس سیکشن ہے جسکا تعلق دین اسلام سے ہے کوئی چیک اینڈ بیلنس کے نام کا کوئی نظام ہو اس سیکشن کو بعض لوگوں نے کچھ عرصے سے ( کاپی پیسٹ) کے ذریعے سے شائد اپنی شُہرت کا ذریعہ بنایا ہُوا ہے بس ایک آیت بمعہ ترجمہ کاپی کر کہ اپنے نام کیساتھ اسلامی سیکشن میں پیسٹ کردی جاتی ہے اور ایک کالم کا اضافہ کرلیا جاتا ہے نہ ہی کوئی مطالعہ ہوتا ہے نہ ہی کوئی میسج الحمدللہ ہم مُسلمان ہیں اور ہماری ضرورت کے پیش نظر ہماری ویب نے اسلامی سیکشن میں باقاعدہ الگ سے قُرآن مجید کے مطالعے اور سماعت کا اہتمام کیا ہوا ہے میری ایسے تمام لکھنے والوں سے گزارش ہے کہ برائے مہربانی قران مجید کو اپنی سستی شُہرت کے لئے استعمال نہ کریں کہ جو اپنی شُہرت کیلئے قرآن کا استعمال کریگا یقیناً آخرت میں نقصان اُٹھائے گا ہا اگر آپ کسی علمی کالم میں وزن پیدا کرنے کیلئے اگر قرآن مجید کا حوالہ دیتے ہیں تو اچھی بات ہے ورنہ دنیا میں نام کمانے کے اور بھی ذریعے ہیں ایک دوسروں پر کفر کے فتوے لگانے کیلئے اسے استعمال نہ کریں کوئی ایسا کالم لکھیں جس سے علمی یا روحانی پیاس بجھے جیسا کہ دوسرے کالم نگار زبردست شئیرنگ علمی اور روحانی حوالے سے کر رہے ہیں جسکی وجہ سے یہ سیکشن مجھ سمیت ہزاروں لوگوں کو بے حد پسند ہے
Jaiza Iman Wahidi
About the Author: Jaiza Iman Wahidi Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.