گزشتہ روز ہندوستان اس وقت بوکھلا اٹھا جب بھارت کے زیر
انتظام کشمیر میں کشمیری عوام کی جانب سے ایک ریلی کے دوران پاکستانی پرچم
لہرائے گئے اور ساتھ میں پاکستان کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے-
یہ پاکستانی پرچم حریت رہنما سید مسرت عالم کی ریلی میں لہرائے گئے ہیں
جبکہ ریلی میں کشمیریوں نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بلند کئے۔
|
|
ہندوستانی میڈیا کی جانب سے عالم پر شدید تنقید کی جارہی ہے- مذکورہ ریلی
میں کشمیریوں کی جانب سے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بلند کئے گئے۔
دوسری جانب حریت رہنما سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام کسی کے
دشمن نہیں، صرف اپنا حق مانگ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل آسیہ اندرابی کی ریلی میں بھی پاکستانی پرچم بلند کیا
گیا تھا جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔
|