کسی بھی وجہ سے کی جانے والی ٹوائلٹ کے نیچے کھدائی یقیناً
کوئی انوکھا کام نہیں اور یہاں سے آپ کسی کام کی چیز کے ملنے کا تصور بھی
نہیں کرسکتے لیکن اٹلی کے ایک ٹوائلٹ کی کھدائی ضرور کسی کی تقدیر بدلنے کا
سبب بن گئی-
جی ہاں ایک اطالوی شخص نے ٹوائلٹ کے نیچے کھدائی کرتے ہوئے ایک پورا تاریخی
شہر دریافت کرلیا ہے-
|
|
لوسیانو فیگیانو اٹلی کے علاقے Locco کے رہائشی ہیں اور اپنے گھر میں ایک
ریسٹورنٹ قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں- تاہم اس ریسٹورنٹ کے قیام میں آنے
والی بڑی پریشانی ان کے ٹوائلٹ کا پائپ تھا جو کہ اکثر بند ہو جاتا تھا۔
لوسیانو نے اس پائپ کی مرمت کے لیے اپنے بیٹوں کی مدد سے ٹوائلٹ کی کھدائی
کا آغاز کیا لیکن کچھ ہی وقت کے بعد وہ یکدم حیرت زدہ ہوگئے جب انہیں وہاں
سے پرانے دور کے پتھروں کے نشانات ملے۔ یہی نہیں بلکہ مزید کھدائی پر ایک
دروازہ بھی دریافت ہوا جس کی تاریخ 2500 سال قبل کی ہے-جبکہ اس مقام سے ایک
مقبرہ بھی دریافت کیا گیا ہے۔
آثارِ قدیمہ کے ماہرین کے مطابق ان نشانات کا تعلق Messapians تہذیب سے ہے
اور محکمہ ثقافتی ورثہ کے افسر گیووانی گیانگریکو کے مطابق مذکورہ مقام پر
میسپئین دور سے لے کر رومن اور بائزنطینی ادوار تک کی تاریخ محفوظ ہے۔
|
|
گزشتہ چند سالوں سے ہونے والی تحقیقات اور کھدائی کے مکمل ہونے کے بعد
فیگیانو کے گھر کو ایک عظیم میوزیم میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور اب اسے
آثار قدیمہ کے اہم ترین مقامات میں شمار کیا جاتا ہے۔ |