دنیا کی جدید ترین جاپانی مقناطیسی ٹرین نے اپنا ہی قائم
کردہ تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔ اس ٹرین نے نیا ریکارڈ 603
کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ کر قائم کیا ہے- لیکن یہ سب کیسے ممکن
ہوا؟ آئیے بتاتے ہیں-
|
|
سنٹرل جاپان ریلوے کے مطابق جاپانی مقناطیسی ٹرین جسے ’میگلیو ٹرین‘ کے نام
سے جانا جاتا ہے نے منگل کے روز صرف 11 سیکنڈ تک کی تجرباتی دوڑ میں 600
کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار سے دوڑ کر تیز رفتاری کا ایک نیا ریکارڈ
قائم کیا ہے-
اس سے قبل ’میگلیو ٹرین‘ نے 2003ء میں 590 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے
دوڑنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا جو کہ اب ٹوٹ چکا ہے-
جاپانی ٹرین کی یہ نئی رفتار طاقتور مقناطیس کی بدولت ممکن ہوئی۔ یہ
مقناطیس الیکڑونکس سے چارج ہوتے ہیں اور ٹرین کو ہوا میں معلق رکھتے ہیں جس
کی وجہ سے ٹرین اپنے ٹریک پر کئی سنٹی میٹر نیچے اوپر ہونے کے ساتھ تیرتی
ہوئی ناقابلِ یقین تیز رفتاری کے ساتھ آگے کی جانب بڑھتی ہے۔
|
|
حکام کے مطابق ٹرین کی رفتار کا یہ تجربہ ٹیکنالوجی کی صلاحیت کا اظہار تھا
جبکہ ٹرین کی حقیقی رفتار 500 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہی رکھی جائے گی۔
سنٹرل جاپان ریلوے کا کہنا ہے کہ اس نئی ٹیکنالوجی کا استعمال 2045ء تک
ممکن ہو سکے گا، جس کے بعد سفر کا دورانیہ آدھا رہ جائے گا۔ |