مسلک اعلی حضرت

سوال :مسلک اعلی حضرت کسے کہتے ہیں ؟
جواب» :مسلک اعلی حضرت «اعلی حضرت کے گھر کا ایجاد کردہ کوئی نیا مسلک نہیں ہے ،بلکہ» مسلک حق اہل سنت ،مسلک امام اعظم ابوحنیفہ «کا ترجمان ہے ۔

جب ہندوستان میں وہابی فرقہ کی ابتدا ہوئی تو اس وقت ہندوستان کے اکابر علما مثلا علامہ شاہ عبد العزیز محدث دہلوی ،علامہ فضل حق خیرابادی ،علامہ فضل رسول بدایونی علیهم الرحمة و الرضوان وغیرہم نے اس کا رد بلیغ فرمایا ،اور اسماعیل دہلوی سے مناظرہ کیا ،اسماعیل دہلوی کے مرنے کے کم و بیش تیس سال بعد حضور اعلی حضرت کی ولادت با سعادت ہوئی ،اس وقت وہابی فرقہ کئی گروہوں میں بٹ چکا تھا ،کچھ لوگ نذیر احمد دہلوی کے ماننے والے تھے ،جو خود کو اہل حدیث کہتے ہیں ،اور ہم انھیں غیر مقلد کہتے ہیں ،اور کچھ لوگ اشرف علی تھانوی کے ماننے والے تھے، جو اہل سنت والجماعت اور حنفی ہونے کا دعوی کرتے ہیں ،مگر ہم انھیں دیوبندی کہتے ہیں۔ در حقیقت یہ دونو گروہ عقائد میں اسماعیل دہلوی کے ہی مقلد ہیں ،دیوبندی فرقہ صرف فروعی مسائل میں امام اعظم کا مقلد ہے ،یہ لوگ مسلک اہل سنت کے ماننے والے نہیں ہیں ،اہل سنت اور حنفی تو ہم لوگ ہیں ،یہ لوگ سادہ لوح سنیوں کو آسانی سے گمراہ کرنے کے لیے اپنے آپ کو سنی حنفی کہتے ہیں ،تاکہ ان کا ظاہری عمل سنیوں کے مشابہ پا کر لوگ انھیں سنی سمجھیں۔ ان کے بہکاوے میں آ کر بہت سے سنی گمراہ ہوگئے، اس زمانے کے اکابر علما مثلا والد ماجد اعلی حضرت علامہ نقی علی خان بریلوی ،مفتی ارشاد حسین رام پوری، علامہ عبد السمیع بیدل سہارن پوری، علیهم الرحمة والرضوان و غیرهم نے ان دونوں گروہوں کا خوب رد کیا ،مگر اعلی حضرت نے ان کا سب سے زیادہ رد کیا ،سیکڑوں کتابیں صرف رد وہابیہ میں تحریر فرمائی، یعنی اعلی حضرت نے حق اور باطل کے درمیان خط امتیاز کھینچ دیا ،جس سے علما و عوام سب کو معلوم ہو گیا کہ کون سنی ہے ،اور کون غیر مقلد ہے ،اور کون دیوبندی ہے ،اسی وجہ سے علامت کے لیے» مسلک اہل سنت ،مسلک امام اعظم ابو حنیفہ «ہی کو برصغیر میں» مسلک اعلی حضرت «کہا جاتا ہے ۔
محمداختررضامصباحی عفی عنہ
١٧-٦-١٤٣٦ھ
محمداختررضامصباحی
About the Author: محمداختررضامصباحی Read More Articles by محمداختررضامصباحی : 4 Articles with 16961 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.