وٹامن کی کمی تو مختلف بیماریوں کو جنم دیتی ہی ہے لیکن
طبی ماہرین کے مطابق وٹامن کی زیادتی بھی جان کے لیے خطرہ بن سکتی ہے-
طبی ماہرین کے مطابق ضرورت سے زیادہ وٹامنز کے استعمال سے بھی کینسر ہو
سکتا ہے اس لیے زیادہ وٹامنز لینے سے گریز کریں۔
|
|
تحقیق میں کہا گیا ہے کہ روزانہ اپنی غذا میں ضرورت سے زیادہ وٹامنز اور
معدنیات لینے سے پھیپھڑوں اور دل کے کینسر جیسے امراض ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔
ماہرین کے مطابق انسان کو صرف اتنی ہی مقدار میں وٹامنز لینے چاہیے جتنے کی
اس کے جسم کو ضرورت ہے-
|