سورہ یونس - ١٠ -
-------------------------- آیات # ١٤ - ١٥ - ١٦
اور جب ان پر ہماری روشن آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو وہ کہنے لگتے ہیں جنھیں ہم
سے ملنے کی امید نہیں کہ اس کے سوا اور قرآن لے آئیے یا اسی کو بدل دیجئیے
تم فرماؤ مجھے نہیں پونھچتا کہ میں اسے اپنی طرف سے بدل دوں میں تو اسی کا
تابع ہوں جو میری طرف وحی ہوتی ہے میں اگر اپنے رب کی نافرمانی کروں تو
مجھے بڑے دن کے عذاب کا ڈر ہے - تم فرماؤ اگر الله چاہتا تو میں اسے تم پر
نہ پڑھتا نہ وہ تم کو اس سے خبردار کرتا تو میں اس سے پہلے تم میں اپنی ایک
عمر گزار چکا ہوں تو کیا تمہیں عقل نہیں
سورہ الجا شیا - ٤٥ - ---------------- آیات # ٦ - ٧ - ٨ -
یہ الله کی آیتیں ہیں کہ ہم تم پر حق کے ساتھہ پڑھتے ہیں پھر الله اور اسکی
آیتوں کو چھوڑ کر کونسی بات پر ایمان لائینگے - خرابی ہے ہر بڑے بہتان ہائے
گناہگار کے لیے - الله کی آیتوں کو سنتا ہے کہ اس پر پڑھی جاتی ہیں پھر ہٹ
پر جمتا ہے غرور کرتا ہوا گویا انھیں سنا ہی نہیں تو اسے خشخبری سناؤ
دردناک عذاب کی |