لاہور پاکستان کا دوسرا بڑا شہر ہے اور اسے پاکستان کا دل
بھی کہا جاتا ہے- لاہور اپنی امیرانہ ثقافت٬ فن تعمیر اور روایات کی وجہ سے
پاکستان کی دوسرے شہروں کے مقابلے میں منفرد و ممتاز حیثیت کا مالک ہے-
لاہور جہاں ایک جانب پاکستان کا قدیم ترین شہر ہے وہی دوسری طرف ہمیں یہاں
جدید تعمیرات بھی دکھائی دیتی ہیں- آئیے اس شہر کے چند دلکش فضائی منظر
دیکھتے ہیں جس کے بعد آپ اس شہر کی خوبصورتی کا بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں-
|
|
یہ لاہور کی ایک مشہور شاہراہ ہے جسے رِنگ روڈ (RING ROAD) کے نام سے جانا
جاتا ہے- یہ سڑک رِنگ کی شکل میں ہی تعمیر کی گئی ہے-
|
|
لاہور کی بادشاہی مسجد اور قومی یادگار مینارِ پاکستان کا ایک خوبصورت
فضائی منظر-
|
|
رِنگ روڈ کے قریب سے گززتا ہوا دریائے راوی جو پنجاب کے پانچ مشہور دریاؤں
میں سے ایک ہے-
|
|
یہ دلچسپ فضائی منظر لاہور کے مقبول ترین مقام لبرٹی کا ہے- جہاں دن بھر
چہل پہل رہتی ہے-
|
|
جناح ہاؤس کا ایک خوبصورت فضائی منظر جس کے چاروں طرف ہریالی ہی ہریالی ہے-
|
|
یہ خوبصورت عمارت ارفع سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک کی ہے اور اس عمارت کو
پاکستان سے تعلق رکھنے والی دنیا کی سب سے کم عمر مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ
انجینئر ارفع کریم کے انتقال کے بعد ان کے نام منسوب کیا گیا-
|
|
جہاں لاہور ایک جانب جدید ہوچکا ہے وہی دوسری طرف پرانا لاہور بھی ابھی
باقی ہے اور یہ لاہور کا وہ حصہ ہے جہاں تاریخی عمارات واقع ہیں-
|
|
یہ لاہور کی ایک بہترین یونیورسٹی کا فضائی منظر ہے جسے لمس کے نام سے جانا
جاتا ہے-
|
|
لاہور کا قذافی اسٹیڈیم جو کسی تعریف کا محتاج نہیں-
|
|
تصویر میں دکھائی دینے والا منظر لاہور کے علاقے بحریہ
ٹاؤن کا ہے-
|
|
اس تصویر سے بادشاہی مسجد میں نمازیوں کے لیے وسیع
گنجائش کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے-
|
|
لاہور کے علاقے شاہدرہ کے میٹرو بس اسٹیشن کا ایک فضائی
منظر-
|
|
لبرٹی کے علاقے کی رات کے وقت لی جانے والی ایک خوبصورت
تصویر-
|
|
یہ لاہور کا ایک اور معروف علاقہ ماڈل ٹاؤن ہے اور یہاں
بھی بےپناہ ہریالی موجود ہے-
|
|
یہ لاہور کے علاقے بحریہ ٹاؤن میں واقع بحریہ جامع مسجد
ہے جسے دنیا کی ساتویں اور پاکستان کی تیسری بڑی مسجد ہونے کا اعزاز حاصل
ہے-
|