DICTIONARY OF BIOLOGY- for 9th
class
تحریر و تحقیق: اشتیاق احمد منتظم و مہتمم ادارہ تحقیق و تخلیق 105/10R
تحصیل جہانیاں ضلع خانیوال پنجاب پاکستان
•امائنو تیزاب(amino acid) : وہ کیمیائی مرکبات جو لحمیات(proteins) کے ہضم
ہونے سے پیدا ہوں
•امائی لیز(amylase) :نشاشتے کو ہضم کرنے والا خامرہ (enzyme)۔
•ہوا کشی(inspiration): ہوا کا باہر سے پھیپھڑوں میں داخل ہونا۔
•پھول داری/ترتیبِ گل(inflorescence):پھول کی ڈنڈی پر خاص ترتیب سے لگے
ہوئے پھولوں کا مجموعہ۔
•غیر فقاریہ جانور(invertiberates): جانوروں کا گروہ جس میں ریڑھ کی ہڈی
نہیں ہوتی۔(فقرہ کا مطلب مُہرہ یا ریڑھ کی ہڈی کا کڑاہے)
•داد پا انگشتی خارش(athlete's foot): پھپھوندی(اُلّی) سے پیدا ہونے والی
جلدی بیماری جس سے انگلیوں کے درمیان خارش ہوتی ہے اور کٹاؤ یا زخم ہو جاتے
ہیں۔
•ایڈز(AIDS): یہ بیماری وائرس کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے اور انسان میں
بیماریوں کے خلاف فطری مزاحمت ختم کر دیتی ہے۔یہ انگریزی الفاظ (ACQUIRED
IMMUNO DEFICIENCY SYNDROME) کا مخفف ہے۔
•ایڈی نائن (adenine): پیورین سے اخذ کردہ مادہ جو تمام زندہ انسانی بافتوں
میں پایا جاتا ہےاور RNA اور DNA کی بنیاد ہے۔
•ہوا باش (aerobe) : ہوا میں جینے والا جرثومہ۔
•ہوائی تنفّس (aerobic respiration): وہ عملِ تنفس جو آزاد آکسیجن کی
موجودگی میں انجام پاتا ہے۔ اسے مساوات سے اس طرح ظاہر کیا جاتا ہے۔
•گلوکوز+آکسیجن= کاربن ڈائی آکسائیڈ +پانی+توانائی
•ماحولیات (ecology): جانداروں کے اپنے اور ماحول کے مابین تعلق کا مطالعہ۔
•پھیپھڑی تھیلیاں (alveoli): پھیپھڑوں کی خوردبینی تھیلیاں جہاں گیسوں کا
تبادلہ ہوتا ہے۔
•جل تھلیے (amphibians): ایسے جانور جو خشکی اور تری دونوں جگہوں پر رہتے
ہیں۔
•تنفسِ لاہوائی (anaerobic respiration):آکسیجن کی غیر موجودگی میں کیمیائی
طریقے سے غذا کی توڑ پھوڑ
•زردانک (antheridium): زردان میں بننے والی زردانے۔
•جراثیم کش (antibiotics): جراثیموں کو مارنے والے مادے (ادویات)۔
•در تخمی پودے/نہاں تخمی پودے (angiosperms): وہ پودے جن کے بیج پھل کے
اندر ہوتے ہیں یا تمام پھولدار پودے۔
•مادان (archegonium): پودے کا مادہ تولیدی حصہ۔
•غیر صنفی نظریہ (abiogenesis): جانداروں کا بے جان چیزوں سے پیدا ہونے کا
نظریہ۔
•خود کفیل پودے (autotrough plants): اپنی خوراک تیار کرنے میں خود کفیل
پودے (غیر نامیاتی چیزوں سے اپنی ضرورت کے مطابق نامیاتی اجزاء تیار کرنے
والے پودے)
•تبادلہ نسل (alternation of generation):پودوں کے دورِ زندگی میں کثیر
خلوی غیر جنسی تخم کا کثیر خلوی زواجی تخم میں تبادلہ۔
•ایڈینو ڈائی فاسفیٹ ((adino diphosphate:ایک خمیر جو شکر باشی کے عمل میں
خلیے کے ذریعے انتقالِ توانائی میں بہت اہم ہے۔
•دو پارگی (binary fission): یک خلوی جاندار کا ایک سے دو میں تقسیم ہونا۔
•دو رخی پتا (bifacial leaf): ایسا پتا جس کی بالائی اور زیریں سطح مختلف
ہو۔
•دو اسمی نظامِ تسمیہ/دو رکنی نظامِ تسمیہ /دو اسمی نظامِ اسم بندی
(binomial nomenclature): جانداروں کی کسی نوع کو دو الفاظ پر مشتمل نام
دینا۔
•حیاتیاتی ٹیکنالوجی (biotechnology): زندہ اجسام اور ان سے حاصل ہونے والے
مادوں کے لیے استعمال کی جانے والی ٹیکنالوجی۔
•حیاتیاتی معاشیات (bioeconomics): جانداروں کا اقتصادی اور معاشی حوالے سے
مطالعہ۔
•نظریہ حیاتِ مسلسل/حیات از حیات کا نظریہ (biogenesis): جانداروں کا
جانداروں سے ہی پیدا ہونے کا نظریہ۔
•حیاتیاتی کیمیا (biochemistry): جانداروں میں کیمیائی عوامل کا مطالعہ۔
•حیاتیات (biology): جاندار اشیاء کا مطالعہ
•حیاتیاتی پیمائش (biometry): جانداروں پر تجربات سے حاصل ہونے والے نتائج
کا شماریاتی تجزیہ۔
•آشنی پودا(bryophtes) : پانی پر جمنے والی کائی۔
•قصبی نالیاں (bronchi): پھیپھڑوں میں ٹریکیا کی چھوٹی نالیاں۔
•اعور(caecum): بڑی آنت کا اِبتدائی حِصَّہ جہاں چھوٹی آنت اِس سے آکر
مِلتی ہے ۔
•خلوی حیاتیات (cell biology): خلیے کے مختلف حصوں کی ساخت اور افعال کا
مطالعہ۔
•خلوی جھلی (cell membrane): پودوں اور جانوروں کے خلمائع (cytoplasm) کے
گرد پائی جانے والی نیم سرائت پزیر جھلی۔
•خلوی دیوار(cell wall): خلوی دیوار ایک سخت اور غیر لچکدار تہہ جو کہ خلیہ
کا احاطہ کرتی ہے، خلوی جھلی سے باہر واقع ہوتی ہے. خلوی دیوار خلیہ کی
ساخت کو سہارا اور تحفظ فراہم کرتی ہے.یہ دیوار مقطار کی طرح کام کرتی ہے.
جب پانی خلیہ کے اندر داخل ہوتا ہے تو خلوی دیوار خلیہ کو زیادہ پھیلاؤ سے
بچاتی ہے. خلوی دیوار نباتاتی، بیکٹیریا اور الجی وغیرہ کے خلیات کے باہر
پائی جاتی ہے. جبکہ تمام جانور اور زیادہ تر پروٹیسٹ (یک خلوی جاندار) کے
خلیہ کے گرد خلوی دیوار نہیں ہوتی.
مختلف نوع کے جانداروں میں خلوی دیوار مختف مواد سے بنا ہوتا ہے. نباتات
میں خلوی دیوار کا مضبوط تیرین حصہ ایک کثیر ترکیبی کاربو ہائیڈریٹ ہے جسے
سیلیولوز کہتے ہیں. بیکٹیریا میں خلوی دیوار پیپٹیڈوگلائیکان سے بنی ہوتی
ہے.
•خلوی تنفس(cellular respiration): خلیے کا آکسیجن جذب کر کے غذا ہضم کرنا
اور کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرنا۔
•شکمک / معدہ ء صغیر (coelom): جانوروں کی میان ادمہ (mesoderm) کی دو تہوں
کے درمیان بننے والا جوف۔
•جوفِ خلیہ (coelentron): کثیر خلوی جانوروں کے جسم میں موجود جوف (cavity)
•کثیر نیوکلیائی خلیہ (coenocyte): ایک کثیر نیوکلیائی خلمائع جو کہ ایک ہی
خلوی دیوار میں محیط ہو ۔ کائی اور پھپھوندی کے خلیات میں ایسا ہوتا ہے۔
•ہر بھانڈہ/سبز مایہ (chloroplast):پودوں میں سبزینہ رکھنے والے عضویے۔
•سبزینہ/خضرہ (chlorophyll):پودوں کے پتوں میں موجود سبز مادہ جو شمسی
توانائی جذب کر کے خوراک بناتا ہے۔
•مرکب پتا (compound leaf):ایسا پتا جس کا پنجہء برگ چھوٹی چھوٹی پتیوں پر
مشتمل ہو۔
•ڈور پشتیے/حبلیے (chordates): ریڑھ کی ہڈی والے حیوانات۔
•بالائی/ظہری اعصابی نظام(dorsal nervous system): جسم کے بالائی حصے میں
موجود اعصابی نظام۔
•دو دالہ (dicot): ایسے پودے جن کی بیج کی دو دالیں بنتی ہیں۔
•ازالہ امونیا(deamination):جگر میں امائنو ایسڈ کی شکستگی اور یوریا بننے
کا عمل یا امائنو ایسڈ کا ریزہ ریزہ ہو کر پیشاب کی شکل میں باہر نکلنا۔
•استخراج(deduction): مفروضے کی بنیاد پراخذ کیے جانے والے منطقی نتائج۔
•علم الجنین(embryology) میڈیکل سائنس کی وہ شاخ جو ماں کے رحم میں پرورش
پانے والے جنین کی مکمل نشوونما اور تکمیل کا مطالعہ کرتی ہے۔
•دم بر کشی/اخراجِ نفس (expiration): پھیپھڑوں سے ہوا کا باہر نکالنا۔
•جنین پودا (embryophytes): کثیر خلوی محفوظ جنین سے بننے والے پودے
•جنین (embryo):کثیر خلوی جاندار کی ابتدائی غیر مکمل شکل۔
•حقیقی المرکز (eukaryotic): وہ جاندار جن کے خلیات میں باقاعدہ مرکزہ اور
جھلی پائی جاتی ہو۔
•عضوِ برگی (frond):وہ ورق نما عضو جو بعض بے پھول فرن اور گھاس میں شاخ
اور پتوں کے جوڑ پرپیدا ہو جاتا ہے۔
•تخمیر(fermentation): خمیر بننے کا عمل
•سرخس/فرن(fern): بے پھول پودوں کا ایک بڑا گروپ۔
•گنجور/حیوانی باقیات(fossils): جانداروں کے مرنے کے بعد چٹانوں میں ان کے
محفوظ شدہ حصے یا نقوش۔
•شحمی ترشہ/چربیلا تیزاب(fatty acid): تری یا چربیلے مادوں کے ہضم ہونے سے
بننے والے یمیائی مرکبات۔
•زواجہ (gamete):مخصوص جنسی تولیدی خلیے۔
•زواجی پودا/زواجی نسل (gametophyte):نسل تبدیل کرنے والے پودے جو لون
جسیموں (chromosomes) کے اکہرے سیٹ والی نسل کے لیے زواجے (gametes) پیدا
کرتے ہوں۔
•مفروضہ (hypothesis): کسی سائنسی مسئلے کا ممکنہ حل جس کی سائنسی طریقے سے
وضاحت کی جا سکے۔
•سرمائی خوابیدگی/پوشیدگی (hibernation): ماحول کے درجہ حرارت میں شدید کمی
کے باعث جانوروں کا بے حس و حرکت ہو جانا۔
•نسیجیات (histology): جانوروں کی نسیجوں اور بافتوں کا مطالعہ۔
•ہسٹوپلازماسس (histoplasmosis):پھپھوندی کی وجہ سے پیدا ہونے والی
پھیپھڑوں کی ایک بیماری جس کے خش دانے (خشخاش جیسے دانے) عام طور پر پرندوں
کے فاسد مادوں والی مٹی میں پائے جاتے ہیں۔
•حیوانیتِ کاملہ/ہم حیوانیت (holozoic): جانوروں میں خوراک کے پیچیدہ مادوں
کو ہضم کر کے دوران سادہ مادوں میں تبدیل کر کے استعمال کرنا۔
•کامل نباتاتی غذا (holophytic nutrition): پودوں میں سادہ مادوں سے خوراک
کی تالیف۔
•کیسہء مختلف (hetrocyst): نیلی سبز کائی کے موٹے خول والے بڑے خلیے جو
نائٹروجن کی تثبیت (fixation) میں مدد دیتے ہیں۔
•ہم اصل اعضاء (homologous organs): ایسے اعضاء جن کی بنیادی اندرونی ساخت
ایک جیسی اور بیضہ سے ابتداء مشترک ہو۔
•متعدی بیماریاں (infectious diseases): بیماری کا ایک جاندار سے دوسرے
جاندار تک مختلف ذرائع سے پھیلنا
•کیل (keel): پرندوں میں سینے کی ہڈی کے پاس موجود تکونی ہڈی۔
•ورمِ حنجرہ /حنجرہ کی سوزش (laryngitis): حجنرہ یا خانہء صوت میں سوزش۔
•لائکنز (lichens):کائی اور پھپھوندی کے امتزاج سےبننے والے جاندار جن سے
دونوں کو باہمی فائدہ پہنچے۔ پھپھوندی کو پودوں کی تیار شدہ خوراک ملتی ہے
جبکہ کائی کو حفاظت اور پانی حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔
•مادہء چوب /خَشبین (lignin): ایک نامیاتی مرکب جو پودوں کے اندر خلوی
دیوار میں جمع ہو کر اس کو مضبوطی فراہم کرتا ہے۔
•عدسی مسام (lenticels): پرانے تنوں اور جڑوں میں عدسہ نما مسام جن سے
گیسوں کا تبادلہ ہوتا ہے یا چوبی تنے کی چھال میں موجود مسام۔
•مہلک سرطان (malignant cancer): شدید اور پھیلنے والا سرطان۔
•شکرِ شعیر/قندِ شعیر (maltose):نشاستے کے ہضم ہونےسے پیدا ہونے والی شکر۔
•شکلیات /صوریات(morphology): جانداروں کی شکل و صورت اور ساخت کا مطالعہ۔
•خیطیت (mitosis): خلیے کے مرکزے کی تقسیم کا ایک طریقہ جس میں لون جسیموں
(کروموسومز( کے دھاگوں کی نقل اور علیحدگی یوں ہوتی ہے کہ نئے بننے والے
خلیوں کے دونوں دختری مرکزوں کے لون جسیمے اپنے والدین مرکزے سے ہو بہو
مشابہ ہوتے ہیں۔باالواسطہ تقسیم بِلاراست تَقسیم ۔ خُلیوں کی عام تقسیم ۔
خُلیَہ کی تَقسیم کا طَریقَہ جو غَیر تولیدی خُلیوں میں ہوتا ہے ۔ ایک سے
دو خُلیے بَنتے ہَیں اور کَروموسوم کی تَعداد پہلی جَیسی ہی رہتی ہے
•بالواسطہ تقسیمی آلہ(mitotic apparatus):اس کے ذریعے خلیے کی تقسیم کے
دوران تکلہ نما ساخت وجود میں آتی ہے۔
•حلقوی یا قطعاتی تقسیم(metameric segmentation): جسم کی بیرونی اور
اندرونی طور پر قطعوں میں تقسیم۔
•یک دالہ در تخمی پودے (monocot angiosperm):ایسے پودے جن کا بیج ایک دالہ
ہو اور بیج پھل کے اندر بنے جیسے سیب وغیرہ۔
•ریشہ یا پیپ (mycotoxin):قطروں کی زہریلی یا سمی رطوبت۔
•تخفیفی تقسیم (meiosis): اس عمل میں خلیے کی تقسیم کے دوران لون دانوں
(chromosomes) کی تعداد آدھی رہ جاتی ہے۔
•کایا پلٹ / دگر شکلیت (metamorphoses): جانور کا انڈے سے بالغ حالت تک
پہنچنے کے دوران مختلف حالتوں سے گذرنا۔
•خیطی ریزہ (mitochondria): اکثر تولیدی خلیوں میں پایا جانے والا جسیمہ جس
میں تنفس اور توانائی کی پیدائش کے لیےخامرے (enzymes) موجود ہوتے ہیں۔
•مجازی المرکز خلیے (prokaryotic cells):ایسے خلیات جن میں با قاعدہ جھلی
دار مرکزہ نہ ہو ۔ یک خلوی جانداروں میں ایسے خلیات ہوتے ہیں۔
•علمِ رکازیات /حیاتیاتی باقیات (paleontology): جانداروں کی باقیات کا
مطالعہ
•غلافِ قلب /پردہء دل/دل جھلی /لفافہء دل(pericardium): دل کو ملفوف کرنے
والی حفاظتی جھلی۔
•کیڑے مار/حشرات کش /کِرم کُش (pesticide): کیڑے مار دوا۔
•لہریہ حرکت (peristalsis):خوراک کی نالی کے عضلات کی لہرے دار حرکت جس میں
یہ عضلات لہری انداز سے سکڑتے اور پھیلتے ہیں۔
•جرسام/پسلی کا درد/ذات الجَنب (pleurisy): پھیپھڑوں کے گرد پلوری جھلی کی
سوزش۔
•تالوس/اُشنہ /ٹُنڈ(thallus):نباتاتی جسم جس میں جڑ، تنے اور پتے کی تمیز
نہ کی جا سکے۔ جیسے تالوسی پودا
•تالوسی پودے (thallophytes):کائیوں اور پھپھوندیوں پر مشتمل سادہ جانداروں
کا گروہ۔
•بے تخمیے /کرفیہ پودے (pteridophytes):بغیر پھولوں یا بغیر بیجوں والے
پودے۔
•سرخسی زواجی پودا (prothallus):بعض نباتاتی انواع خصوصاً سرخسوں (ferns)
کا گمٹے دار یا زواجی پودا۔
•گُٹھلک (چھوٹی گٹھلی نما ساخت)(pyrenoids): کائی کے سبزک (chloroplast)
میں نشاستہ جمع کرنے والی گٹھلی نما ساختیں۔
•یک خلوی عضویے (protests): یک خلوی یا سادہ کثیر خلوی حقیقی المرکز
(prokaryotic)جاندار۔
•لحمیہ (protein): ایسے پیچیدہ کیمیائی مرکبات کی ایک قسم جو زندہ مادے کے
لازمی اجزائے ترکیبی کی شکل میں پائے جاتے ہیں۔
•تنفس (respiration): سانس لینے کا عمل۔
•ربو سوم (ribosome): لحمیات کی تیاری میں کردار ادا کرنے والے عضویے۔
•بیخچے (rhizoids): سرخسی (فرن) پودوں میں جڑوں کے طور پر استعمال ہونے
والے ساختے۔
•داد (ring worm): پھپھوندی سے پیدا ہونے والی ایک جلدی بیماری جس میں
پھپھوندی درمیاں سے باہر کی جانب دائرے کی شکل میں پھیلتی ہے۔
•پَت ڈنڈی (rachis):مرکب پتے کی ڈنڈی جس کے اطراف پتے لگے ہوتے ہیں۔
•اسمیات /صنف بندی (taxonomy): جانداروں کی درجہ بندی اور نام دینے کے
متعلق علم۔
•موصلی /بصلی جڑ(tap root): زمین میں سیدھی اترنے والی موصلی جڑ جیسے مولی
اور گاجر وغیرہ۔
•بیل ڈورا (tendril): کمزور تنے والے پودے میں لمبی تار جیسی لپٹنے والی
ساختیں جو بیل کو سہاروں پر چڑھنے میں مدد دیتی ہیں۔
•تنفسی نالیاں (tracheal tubes): حشرات میں باریک تنفسی نالیوں کا جال۔
•نال پائے (tube feet):ستارہ مچھلی کے زیریں جانب چھوٹی چھوٹی نالیاں جو
اسے چلنے پھرنے میں مدد دیتی ہیں۔ |