ایک پاکستانی کی نظر سے(A,O,Grammer,Private,Public,Government یہ تعلیمی نظام ہے یا انسانوں کی قسمیں)

کسی بھی معاشرے کو مستحکم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ انصاف ہو،بھائی چارہ ہو،برابری ہو۔لیکن کئی برسوں سے ہمارے معاشروں میں الٹی گنگا ہی بہتی آ رہی ہے۔علم! جو اچھے اور برے میں فرق کرنا سکھاتا ہے آج وہ علم انسانوں میں فرق کروا رہا ہے۔اے او لیول کا جدید تعلیمی نظام گورنمنٹ اسکولوں کی بدحالی،گرامرز کی اعلی تعلیم اور پرائیوٹز کا حال 50-50 گورنمنٹ اسکول سے نکلا ہوا طالب علم ایک او لیول سے پڑھے ہوئے طالب علم کے ساتھ کیوں قدم سے قدم ملا کر نہیں چل سکتا؟ہم ایک اسلامی،فلاحی ریاست ہونے کے باوجود غریب اور امیر کا فرق ختم نہیں کر سکے کیوں غریب کا بچہ امیر کے بچے کے ساتھ نہیں پڑھ سکتا ہاں! لیکن ایک غریب کا بچہ امیر کے بچوں کے کپڑے دھو سکتا ہے ان کے جوتے صاف کر سکتا ہے یہی تو امیروں کا احسان ہے کہ وہ غریبوں کو کم از کم کام تو دے دیتے ہیں۔جب تک ایک تعلیمی نظام ایک طریقہ کار ایک نصاب نہیں ہوگا تو آنے والی نسلوں سے یہ امید نہ ہی رکھی جائے تو اچھا ہے کہ وہ اس مغرور معاشرے میں بلا جھجگ خوداعتمادی کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں گے ایک امیر کم مارکس آنے پر بھی لاکھوں روپے دے کر سفارشوں کے زریعے اعلی ترین یونیورسٹیوں میں پڑھ سکتا ہے مگر پھر ایک غریب کیوں نہیں؟ایک امیر کو نوکری بہت آسانی سے مل جاتی ہے بلکہ نوکری کی کیا ضرورت خاندانی کاروبار ہی کافی ہوتا ہے مگر ایک غریب تعلیم حاصل کرنے کے باوجود در بدر جوتیاں چٹخاتا پھرتا ہے کیوں؟کیونکہ وہ نام نہاد یونیورسٹی سے ڈگری یافتہ نہیں ہوتا یا اے اور او لیول میں نہیں پڑھا ہوتا معاشرے کا یہی حال رہا تو متعصبانہ سوچ پیدا ہونے میں زیادہ عرصہ درکار نہیں ہوگا اور غریب مزید بدنام ہو جایئنگے جب ہر غریب کے گھر سے ایک صولت مرزا نکلے گا یا وہی نام نہاد،بدنام مشہور زمانہ لیاری گینگسٹرز یا کسی سیاسی جماعت
سے تعلق رکھنے والا سرکٹا،کانا،ٹوپی،ہیلی کوپٹر اور ماموں،لنگڑا یا لمبا۔۔۔

دشمن کی سمت بھی زرا ایک مسکرا کر دیکھ
اس جذبہ لطیف کو بھی آزما کے دیکھ

ہم پرورش لوح و قلم کرتے رہینگے
جو دل پے گزرتی ہے رقم کرتے رہینگے

Zara Ahmed
About the Author: Zara Ahmed Read More Articles by Zara Ahmed: 2 Articles with 1275 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.