يہ ايک ايسا خوبصورت لفظ ہے جو اس دنيا ميں صرف
اور صرف ايک ايسے خوبصورت رشتے کی پہچان ہے جو ہر ايک آﷲ کی مخلوق کے ساتھہ
تھی ہے اور جب تک یہ اﷲ کی بناٰی ہوی دنيا قاٰيم ہے یہ انمول رشتہ جو کہ
بلکول بے لوث، بے غرض، محبتوں کا سمندر، اپنی تکاليف کو بلکول بھولا کر
اپنے بچوں کو ہر حال ميں خوشياں دينا، انکی زرہ سی تکليف ميں تڑپ جانا۔ يہ
ہے وہ خوبصورت ہستی ہماری آپکی ہمسب کی اؔمی جان !
جب سے ہماری اؔمی جان اسں دنيا سے اپنے آخرت کی دنيا ميں رخصت ہویں اس دن
سے آجتک ميں ہر کسی سے صرف اور صرف ايک ہی بات کہتا ہوں کہ جن جن کہ پاس
جبتک چارہاتھہ موجود ھيں جو آﷲ تبارک تعالٰی کی بارگاہ ميں بے لوث، بغير
کسی لالچ کے اٹھہ سکتے ہيں انہے تھامے رکھو اور جب صرف دو ہاتھہ رہ جاٴيں
تو انھيں اور مظبوطی سے تھام لو کيونکہ جس دن وہ بھی نہ رہے تو تمھارے ليے
اﷲ سے بے لوث دعا کرنے والا کوي نہوگا۔ جس دن سے ميری آمی جان اور پھر
اباجان اس دنيا سے گيے ميں راتکو جب جب انکی ياد مجھے ترپاتی ہے تو آﷲ رب
العزت سے انکے ان ساری تکلیفوں کی جو ان دونوں نے ہمارے اور صرف ہمارے لیے
اس دنیا میں اٹھاٰی ہمارے لیے ساری ساری راتوں کا انکا جاگنا صبح سے رات تک
کام کرنا کہ ہمیں کوی دکھہ یا تکلیف نہ ہو جو ھماری خوشی کے لیے جو بھی وہ
کر سکتے تھے انھوں نے کیا تو میں اپنے رب سے یہی کہتا ہونکہ اندونوں سے جو
غلطیاں جانتے میں یا انجانے میں ہوی تھیں تو انسبکو در گذر کر دے اور انکی
قبروں کو جبتک یہ دنیا ہے کشادہ اور وہاں کے ہر سوال و جواب سے اندونوں کو
محفوظ رکھنا اور اندونوں کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرنا آمین إ
جانا تو ہر بشر نے ہے اس دنیا سے ایک دن جو کے ایک سب سے بڑی حقیقت ہے میں
اپنے اﷲ کا ہمیشہ شکر گزار رہونگا کہ ہزاروں میلوں کی دوری کے باوجود اسنے
مجھے میری ؔامی جان اور اؔبا جان کو اپنے ہاتھوں سے انکی لحدوں میں اتارنے
کا شرف بخشا ورنہ زندگی بھر انکو انکے آخری وقت میں نہ دیکھنے اور ملنے کا
ملال رہ جاتا۔
میری نظر میں اس دنیا میں سب سے زیادہ بدنصیب مفلس اور قلاش وہ اولادیں ہیں
جو اپنے والدین کو انکی زندگی میں سکھ چین اور خوشیاں نہ دے سکیں اور ساتھ
ہی ساتھ جیسا کہ ہمارے رب نے کہا کہ جس کسی نے اپنے والدین کو دکھ دیا
انہیں تکلیف دی تو ان کو نہ صرف وہ سب انکی اولادوں کے زریعے وہ سب اس دنیا
میں خود بھی دیکھنا پڑیگا اور پھر مرنے کے بعد کیا جواب دینگے جب والدین کے
حوالے سے پوچھا جاے گا۔اﷲ سب کو اپنے اپنے والدین کی عزت خوشی پیار اور
انکی خدمت کرنے کا موقع عنایت کرے اور جنکے والدین اس دنیا سے جا چکے ہیں
وہ اپنی ہر دعا میں انکی مغفرت اور جنت میں داخلہ اور انکی قبروں کو ہمیشہ
منور و کشادہ رکھے آمین یا رب العالمین۔
یہ میں صرف اپنی اؔمی جان اؔبا جان کے لیے نہیں بلکہ دنیا میں بسنے والی ہر
اولاد جو اب میری طرح ان بےلوص دعاوں سے محروم ہیں شاٰید انسب کی دلی غمازی
کر رہا ہوں۔
ہمارے دلوں میں انکا پیار اور محبتیں کبھی بھی صرف ایک روز ایک ہفتہ ایک
مہینے کے لیے نہیں ہو سکتی انکے اس پیار کا کوی مول ہو ہی نہیں سکتا وہ تو
جب تک ہے جاں تبتک ہر دن یاد رہینگی کیونکہ
ہم ہر بات بھلانے کو تیار ہیں مگر انکے پیار کو نہیں بھلا سکتے
جب تک ہے جاں جبتک سانس باقی ہے وہ ہر پل ہمارے ساتھ ہیں |