ایک پاکستانی نژاد برطانوی بچے نے صرف چھ سال کی عمر میں
مائیکروسوفٹ کا امتحان پاس کر کے خود کو مائیکرو سافٹ آفس کے کم عمر ترین
ماہرین کی فہرست میں شامل کرلیا ہے-
بنیادی طور پر چھ سالہ محمد حمزہ شہزاد کے والدین کا تعلق پاکستان کے شہر
لاہور سے ہے تاہم اس خاندان نے سال 2011 کے ماہِ فروری میں لندن میں رہائش
اختیار کرلی-
|
|
محمد حمزہ نے صرف ڈھائی سال کی عمر میں کمپیوٹر چلانے کی تربیت حاصل کی اور
یہی وہ عمر بھی تھی جب حمزہ کو ان کے والدین نے پہلا لیپ ٹاپ لے کر دیا-
پہلی کلاس کے طالبعلم محمد حمزہ نے گزشتہ ماہ اپریل میں مائیکرو سافٹ
سرٹیفائیڈ پروفیشنل کے امحتانات دیے اور ان امتحانات میں انہوں نے 757
نمبرز میں حاصل کیے جبکہ امتحان پاس کرنے کے لیے 700 نمبر درکار ہوتے ہیں-
اس طرح محمد حمزہ نے ان امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کی-
|
|
والدین کے مطابق “ محمد حمزہ اپنا زیادہ تر وقت کمپیوٹر پر ہی گزارتے ہیں
اور ہم ان پر کافی محنت کر رہے ہیں- اور ہم یہ سب کچھ ارفع کریم (مرحوم) سے
متاثر ہو کر رہے ہیں“-
|