حد ہو گئی ! (قسط : ۱)

پیش لفظ
’’ حد ہو گئی ! ‘‘ ، کی ضرورت میں نے اس وجہ سے محسوس کی کہ : ’’ جب میں اٹھارہ سال کا ہوا تو ختم نہ ہونے والی زندگی کے متعلق غور و فکر کیا تو اﷲ تعالیٰ نے اس کی قدر میرے دل و دماغ میں بٹھا دی ۔ اس کی اہمیت و فضیلت کے بعد ، میں نے سوچ و بچار کیا کہ اس لازوال حیات میں کامیابی کس طرح پائی جا سکتی ہے ؟ بدقسمتی سے ! لوگ گرو ہوں میں بٹے ہوئے تھے ۔ میں نے حق و سچائی کی جستجو میں تعصب سے بالا تر ہو کر ، کتاب و سنت کو کسوٹی بنا کر تحقیق کی اور حق قبول کیا ۔ ‘‘

میں یہ ضروری سمجھتا ہوں کہ : ’’ آپ تک بھی پیغام حق پہنچاؤں ، تاکہ آپ بھی اسے تسلیم کر کے دنیا و آخرت میں فلاح یاب ہو سکیں ‘‘ ۔ میں وہی سندیسا ( Message ) ، آپ تک پہنچانا چاہتا ہوں جس کی نصیحت رسول اﷲ ﷺ نے کی تھی کہ : ’’ میں تمہارے لئے دو ایسی چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں کہ تم ان کے بعد گمراہ نہ ہو سکو گے ، ایک تو اﷲ کی کتاب ہے اور دوسری میری سنت ‘‘ ، ( مستدرک حاکم : ۳۲۲ ) ۔

اتحاد المسلمین ، صرف قرآن و حدیث کو مضبوطی سے تھامنے سے ہی ممکن ہے۔ بصورت دیگر تمام فرقے ایک ، دوسرے کے خلاف مناظرے ، مار کٹائی اور لعن طعن کی تلواریں چلاتے رہیں گے ۔

’’ حد ہو گئی ! ‘‘ ، ایک ناول ہے ۔ جس میں ، میں نے قران و حدیث کی سر سبز و شاداب وادی سے توحید و سنت کے پھولوں کا گلدستہ تیار کر کے پیش کیا ہے ۔ امید ہے کہ : ’’ آپ کے دل میں اس گلدستے کو دیکھ کر کتاب و سنت کی وادی کی سیاحت کا شوق پیدا ہو گا ۔ ‘‘
(جاری ہے )
Abdullah Amanat Muhammadi
About the Author: Abdullah Amanat Muhammadi Read More Articles by Abdullah Amanat Muhammadi: 62 Articles with 70677 views I am a Google certified digital marketing expert and CEO at AAM Consultants. I have more than three years’ experience in the field of content writing .. View More