روایتی طور پر شادی کے روز دولہا کی آمد کسی نئے ماڈل کی
پھولوں سے سجی کار پر ہوتی ہے لیکن تصور کیجیے کہ اگر دولہا بکتر بند فوجی
گاڑی پر اپنی دلہن کو لینے آئے تو اس وقت کیسا منظر ہوگا؟
جی ہاں روس کے دارالحکومت ماسکو میں شادی بیاہ کے انتظامات کرنے والی ایک
کمپنی کی جانب سے ایسی بکتر بند فوجی گاڑیاں متعارف کروائی گئی ہیں جو
بارات کے لیے استعمال کی جاسکیں گی-
|
|
کمپنی کا کہنا ہے کہ “ آپ بکتر بند گاڑیوں کی یہ منفرد سروس صرف دو ہزار
ڈالر میں حاصل کرسکتے ہیں- اس گاڑی میں سوار ہو کر آپ اس مقام تک پہنچ سکتے
ہیں جہاں آپ کی شادی کی تقریب منعقد کی گئی ہے“ -
“ تاہم بکتر بند گاڑی کا کرایہ راستے کے مطابق طے کیا جاتا ہے- اگر آپ اپنے
متعلقہ مقام تک پہنچنے کے لیے شہر مرکزی راستے کا انتخاب کریں گے تو آپ کو
اضافی کرایہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے- اس لیے بہتر ہے کہ اردگرد کے راستوں سے
گزر کر آپ متعلقہ مقام تک پہنچیں“
ٹریفک پولیس کے مطابق بکتر بند گاڑیوں کو سڑک پر لانے کے لیے خصوصی اجازت
نامہ درکار ہوتا ہے کیونکہ یہ بڑی گاڑیاں ہوتی ہیں اور ان کا پولیس کے ساتھ
مکمل رابطہ ہوتا ہے۔
|