آپ نے اکثر دلچسپ اور مضحکہ خیز جی آئی ایف یا اینمیٹڈ
تصاویر تو دیکھی ہوں گی لیکن آپ خواہش کے باوجود بھی کبھی انہیں فیس بک پر
اپنے دوستوں کو ساتھ شئیر نہیں کرسکیں گے کیونکہ اس سے قبل فیس بک میں ایسا
کوئی فیچر ہی موجود نہ تھا-
|
|
لیکن اب فیس بک کی جانب سے مذکورہ متحرک تصاویر کو بھی شئیر کیے جاسکتا ہے
اور فیس بک نے یہ فیچر انتہائی خاموشی کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا ہے-
متحرک تصاویر کو فیس بک پر شئیر کرنے کے لیے آپ کو صرف اس تصویر کا لنک یا
یو آر ایل اپنے فیس بک اسٹیٹس بار میں پوسٹ کرنا ہوگا اس کے بعد شئیر ہونے
والی تصویر متحرک دکھائی دے گی-
تاہم اس فیچر کو کمنٹس باکس استعمال نہیں کیا جاسکتا اور یہ صرف آپ کی پوسٹ
کی صورت میں ہی کام کرے گا-
|
|
ممکن ہے کہ فی الحال اس فیچر کے استعمال کے لیے آپ کو دو یا تین روز انتظار
بھی کرنا پڑے کیونکہ فیس بک یہ فیچر مختلف مراحل کی صورت میں اپ ڈیٹ کر رہا
ہے- |