شب برأت

راتیں تو سب اﷲ کی ہیں اور اﷲ ہی نے بنائیں ہیں لیکن شب برأت،شب قدر،شب معراج اور شب عید یہ خاص راتیں ہیں جس کی فضلیت بیان کی گئی ہے۔ جس طرح عاشورہ کے دنوں کی عام دنوں پر فضیلت ہے اسی طرح ان راتوں کی بھی عام راتوں پر فضیلت ہے۔ جس طرح قرآن شریف کو دوسری قرآنی کتابوں پر فضیلت دی گئی ہے اسی طرح ان راتوں کی عام راتوں پر فضیلت ہے۔ اصل میں یہ راتیں اﷲ کی طرف سے ایک قسم کا خاص انعام ہیں۔ ان راتوں میں عام راتوں سے زیادہ عبادت کرنے کا کہا گیا ہے یعنی کسی نہ کسی طرح اﷲ سے لو لگانے کی بات کی گئی ہے۔ قرآن شریف میں فرمایا گیا کہ اﷲ نے انسانوں اور جنوں کو صرف اور صرف عبادت کے لیے پیدا کیا۔ کہ بندہ اپنے رب کا ہو جائے ۔اﷲ سے زیادہ سے زیادہ روجوع کرے تا کہ اﷲ بندے سے خوش ہو جائے ۔اﷲ بندے سے راضی ہو جائے اور جب اﷲ بندے سے راضی ہو جاتا ہے تو اسے اپنی جنت سے نوازتا ہے جو انسان کی اصل منزل ہے ۔ کیا کہنا اس بندے کا جسے اپنی آخری منزل یعنی جنت نصیب ہو جائے۔ مثلاً شب برأت جو پندرہ شعبان کو ہے اس میں لوگوں کی قسمتوں کے فیصلے ہوتے ہیں ۔ اﷲ تعالیٰ سے مانگنے والوں سے کہا گیا ہے کہ اس رات کو جاگ کر اﷲ کی عبادت کر کے اﷲ سے مانگوں جو کچھ بھی جائز دعا کرو گے قبول ہو گی۔شب قدر کی رات کے لیے کہا گیا ہے کہ اس کو رمضان کے آخری عشرے کی تاق راتوں میں تلاش کرو یعنی ۲۳،۲۵،۲۷ اور ۲۹ رمضان کو اور اﷲ سے دعائیں کرو تماری جائز دعائیں قبول ہو نگی۔ اسی رات قرآن شریف اُترا ہے یہ شب بڑی شان والی ہے۔اسی طر ح شب معراج ہے جب ایک رات میں رسولؐ اﷲ مکہ سے بیت المقدص لے جائے گئے اور اسی رات واپس بھی آ گئے۔ جب مکہ کے اندر اﷲ کے رسولؐ نے اس بات کا اعلان کیا تو مکہ کے کافروں نے اس پر یقین نہیں کیا۔انہوں نے حضرت ابو بکر ؓ سے کہاکہ تمارا دوست کہ رہا ہے کہ وہ ایک رات میں مکہ سے بیت المقدس کیا ہے اور واپس بھی آ گیا، کیا یہ ممکن ہے؟ حضرت ابو بکر صدیق ؓ نے کہا ٹھیک ہے نا وہ اﷲ کا رسولؐ ہے اﷲ چائے تو اسے اپنی سلطنت میں جہاں بھی لے جائے اس میں شک اور ناممکن کی کیا بات ہے۔ شب عید یہ مسلمانوں کے لیے خوشیوں کی رات ہوتی ہے دوسرے دن مسلمان عید مناتے ہیں اﷲ کے حضور عیدگاؤں میں جا کر اﷲ کے سامنے دو رکعت نماز عید ادا کرتے ہیں۔ ایک دوسرے سے بغل گیر ہو کر ایک دوسرے سے اپنی غلطیوں کی معافی مانگتے ہیں۔ رشتہ داروں کے گھروں میں جاتے ہے ایک دوسرے کو تحفے دیتے ہیں اس سے مہر محبت بڑتی ہے۔

صاحبو! اﷲ نے اپنی مخلوق انسانوں میں سے مسلمانوں کو ایک خاص اہمیت دے رکھی ہے وہ اہمیت کیا ہے۔ وہ اہمیت اﷲ کی جنت ہے جو مسلمان کی آخری منزل ہے۔ اﷲ کی جنت کیسے حاصل ہوتی ہے ۔اﷲ کی عبادت کرنے سے ہوتی ہے ۔ اس لیے مسلمانوں کو دن میں حلال روزی کمانے اﷲ کے راستے میں جد و جہد کرنے اور راتیں اﷲ سے گڑ گڑا کر دعائیں مانگنے سے گزارنی چاہیے ہیں۔ کافروں کی طرح راتوں کو فسق و فجور، ناچ گانوں، شراب و کباب اور عیش عشرت میں نہیں گزارنی چاہیں ہیں۔ فسق و فجور کرنے والوں اﷲ کے نافرمانوں کے لیے اﷲ نے دوزخ تیار کی ہوئی ہے جس میں وہ ساری عمر رہیں گے وہ چائیں گے بھی تو دوزخ سے باہر نہ نکل سکیں گے۔ آ ج ہم شب برأت کی بات کر رہے جو ماہ شعبان کی پندرویں رات ہے۔ اس رات میں اﷲ اپنے بندوں کے بے شمار گناہ معاف فرماتاہے اس رات اﷲ اپنی مخلوق میں رزق تقسیم کرتا ہے۔سال بھر ہونے والے واقعات و حادثات کو لکھ دیتا ہے۔حضرت علی ؓ نے بیان کیا کہ رسولؐاﷲ نے فرمایا شعبان کی پندرویں شب کو قیام کیا کرو۔یعنی اﷲ کی عبادت کیا کرو، نفل نماز ادا کیا کرو دن کو روزہ رکھا کرو۔ام المومنین حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ ایک شب میں نے رسولؐاﷲ کو نہ پایا۔میں تلاش میں نکلی تو آپ بقیع قبرستان جو مسجد نبوی کے قریب ہے میں دیکھا ۔ آپ ؐ نے فرمایا کہ اے عائشہؓ میرے پاس جبرائیل ؑ تشریف لائے تھے اور کہا کی آج نصف شب شعبان کی رات ہے اس میں اﷲ تعالیٰ اتنے لوگوں کو جہنم سے نجات دے گا جتنے قبیلہ بنو کلب کی بکریوں کے با ل ہیں۔قبائل عرب میں اس قبیلے کی بکریاں سب سے زیادہ تھیں اس لیے اس کی مثال دی گئی۔ مگر چند بدنصیب افراد کی طرف اس رات بھی اﷲ تعالیٰ کی نظر عنایت نہیں ہو گی۔ یہ کینہ پرور، قطع رحمی اور شراب نوشی اور تصویریں بنانے والے ہیں۔یعنی جانداروں کی تصویریں بنانے والوں کا ذکر ہیں۔ اسلام میں بے جانوں کی تصویریں بنانا منع نہیں۔ویسے تو شعبان کے تمام راتوں میں اﷲ کی رحمت ہی تورحمت ہے مگر اس ماہ مبارک کی پندرویں شب برأت کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ اس شب میں اﷲ کی عبادت کرنا افضل ہے۔ اﷲ ہمیں معاف فرمائے۔ ہماری عبادتوں کو قبول فرمائے۔ ہمارے ملکِ پاکستان کی حفاظت فرمائے آمین
Mir Afsar Aman
About the Author: Mir Afsar Aman Read More Articles by Mir Afsar Aman: 1130 Articles with 1094734 views born in hazro distt attoch punjab pakistan.. View More