انٹرنیٹ کی دنیا میں اس وقت ایک دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی
جب گوگل سرچ انجن میں "ٹاپ 10 مجرموں" کی فہرست سرچ کرنے پر نتائج کے طور
پر دیگر مجرمان کے ساتھ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی تصویر بھی نمایاں
ہونے لگی۔
|
|
سرچ نتائج کے طور پر سامنے آنے والی تصاویر میں نریندرا مودی کے علاوہ انڈر
ورلڈ کے ڈان داؤد ابراہیم، اور اسامہ بن لادن بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب گوگل کی جانب سے اس سلسلے میں معافی طلب کی گئی ہے اور ان کے
ترجمان کا کہنا ہے کہ “ بعض اوقات ایسے نتائج بھی سامنے آجاتے ہیں جو گوگل
کی رائے سے مطابقت نہیں رکھتے اور یہ نتائج انتہائی حیرت انگیز ہونے کے
علاوہ یوزر کی تلاش سے بھی میل نہیں رکھتے“-
|
|
گوگل کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ“ گوگل اپنے الوگراتھم سسٹم کو مزید
بہتر بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے تاکہ اس طرح کے واقعات سے بچا
جاسکے“- |