مائیکروسوفٹ کا سستا موبائل٬ بیٹری 35 دن اور قیمت--

موبائل صارفین کو سب سے بڑی پریشانی بیٹری چارج کرنے کی ہوتی ہے جو انہیں دن میں کم سے کم ایک مرتبہ تو ضرور چارج کرنا پڑتی ہے اور ایسے میں بےوقت کی لوڈشیڈنگ موبائل صارفین کی پریشانی میں مزید اضافہ کردیتی ہے-
 

image


لیکن مائیکروسافٹ نے اس پریشانی کا سستا اور آسان حل پیش کردیا ہے-

جی ہاں مائیکروسافٹ کی جانب سے نوکیا 105 نامی ایک ایسا موبائل متعارف کروایا گیا ہے جس کی بیٹری 35 دن تک چل سکتی ہے جبکہ اس کی قیمت صرف 20 ڈالر یعنی پاکستانی 2 ہزار سے کچھ زیادہ ہے-

تاہم اس موبائل میں زیادہ فیچر موجود نہیں ہیں لیکن یہ ایسے افراد کے لیے ضرور بہترین ہیں جنہیں صرف کال کرنے اور سننے سے مطلب ہے- یہی وجہ ہے کہ اسے بیک اپ کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے-

مائیکرو سوفٹ کے اس نئے موبائل کے ذریعے 15 گھنٹے تک لگاتار بات کی جاسکتی ہے جبکہ موبائل آڈیو میں اضافے کی وجہ سے آواز صاف سنائی دیتی ہے-
 

image

اس موبائل فون میں 2 ہزار نمبرز تک محفوظ کیے جاسکتے ہیں جبکہ یہ رنگین ایل سی ڈی کا حامل مائیکرو سافٹ کا اب تک کا سب سے سستا موبائل فون ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Microsoft’s most affordable mobile phone empowers people around the world to have a voice by bringing new mobile opportunities to their fingertips. The new Nokia 105 builds on the success of its predecessor, the award-winning Nokia 105, and adds several improvements to enable you to achieve more.