آسڑیلوی ماحولیاتی ماہرین کی جانب سے ایک ایسی عجیب و
غریب نسل کی چھوٹی مچھلی کو آسٹریلوی آبی حیات کے لیے خطرناک اور بڑی آفت
قرار دیا ہے جو نا صرف خشک زمین پر رینگ سکتی ہے بلکہ 6 دنوں تک بغیر پانی
کے زندہ بھی رہ سکتی ہے-
یہ مچھلی اس حد تک خطرناک ہے کہ اپنے شکاری جانور کے گلے میں پھنس کر خود
اسے اپنا شکار بنانے صلاحیت رکھتی ہے۔
|
|
اس حیرت انگیز مچھلی کو کلائنمگ پرچ کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ گزشتہ
40 برسوں کے دوران انڈونیشیا اور پاپوا نیو گنی کے سمندروں میں پھیل چکی ہے
جبکہ جنوب میں آسٹریلیا جانب بڑھ رہی ہے۔
یہ مچھلی پہلی بار 2005 میں پاپوا نیو گنی سے تین یا چار کلو میٹر کے فاصلے
پر موجود کیپ یورک شمالی سرے پر واقع دو آبی جزائر پر دیکھا گیا تھا-
کلائمنگ پرچ کا رنگ پیلا بھورا نارنجی سے سبزی مائل ہے اور جسم پر سیاہ
دھبے ہوتے ہیں جبکہ اس کی لمبائی 10 انچ سے 23 انچ کے درمیان ہوتی ہے۔
یہ مچھلی اپنے گلپھڑوں پر تیز دھار کانٹے رکھتی ہے اور پانی کے ایک سوراخ
سے دوسرے سوراخ میں سفر کرتی ہے جبکہ اپنے سینے کے پروں کی مدد سے خشک زمین
پر چلتی ہے۔
سینیئر محقق ناتھن والتھم کا کہنا کہ یہ مچھلی آبی حیات کو آسانی سے زیر کر
لیتی ہے جس کی وجہ سے آسٹریلوی مقامی مچھلیوں اور آبی پرندوں سمیت کچھوؤں
کی بقا کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں ۔
|
|
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 'اس مچھلی کے تیر کر آسٹریلیا پہنچنے کے امکانات
کم ہیں لیکن اس بات کا امکان ہے کہ یہ مچھلی پکڑنے والی کشتیوں کے نچلے حصے
میں سوار ہو کر آسٹریلیا پہنچ سکتی ہے'۔
“ اس کے علاوہ کچھ ایسے شواہد بھی ملے ہیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ
مچھلی نمکین پانی میں بھی زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتی ہے“- |