چند روز قبل چین کے ایک شہری نے ڈاکٹر سے مسلسل سردی لگنے
کی شکایت کی جس پر ڈاکٹر نے اسے ایکسرے کروانے کا کہا لیکن ایکسرے کی رپورٹ
میں یہ دیکھ کر مریض اور ڈاکٹر دونوں ہی حیرت زدہ رہ گئے کہ مریض کا بائیں
جانب کا پھیپھڑا مکمل طور پر غائب ہے-
|
|
بعد ازاں مشرقی چین کے رہائشی 32 سالہ Yu Hang جو کہ مریض تھا٬ کو یاد آیا
کہ وہ 20 سال قبل ہوم اسکول کا ورک کرتے ہوئے فاؤںٹین پین کا کیپ نگل گیا
تھا لیکن چونکہ اسے کبھی کسی تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑا اس لیے اس نے اس
بات کو زیادہ اہمیت نہیں دی-
ڈاکٹر نے مریض کے اس انکشاف کے بعد کچھ مزید ٹیسٹ کروائے جس پر جسم میں کیپ
کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی- تاہم ڈاکٹروں نے آپریشن کے ذریعے کیپ کو باہر
نکال لیا جو کہ پھیپھڑے کے منہ پھنسا ہوا تھا-
|
|
چینی صوبے Zhejiang میں واقع Sir Run Run Shaw نامی اسپتال میں ہونے والے
اس آپریشن کے بعد ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ “ پین کیپ کی وجہ سے پھیپھڑا مکمل
طور پر سکڑ چکا تھا اور اس کا سائز پین کیپ سے بھی چھوٹا ہوچکا تھا- اور اب
سکڑا ہوا پھیپھڑا دوبارہ ٹھیک بھی نہیں ہوسکتا اس لیے مریض کو باقی زندگی
ایک ہی پھیپھڑے کے سہارے گزارنا ہوگی“-
|