مسجد الحرام میں آنے والے عازمین کو اب مسجد کے احاطے میں
مفت وائی فائی کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔ جی ہاں یہ جدید سہولت مسجد نبوی کے
معاملات کی ذمہ دار پریزیڈنسی کی جانب سے متعارف کروائی جارہی ہے-
بندر الخزیم جو کہ اس پریزیڈنسی میں مرکز برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے
ڈائریکٹر ہیں٬ کے مطابق کا اس جدید سہولت کے ذریعے پریزیڈنسی کے عملے اور
زائرین کے درمیان آن لائن رابطوں کو ممکن بنانا ہے-
|
|
مفت وائی فائی کی سہولت کی مدد سے عملہ اپنے رہنمائی اور آگاہی سے متعلق
پیغامات زائرین تک ٹیکسٹ میسجز کی صورت میں پہنچا سکے گا-
بندر الخزیم کے مطابق مسجد الحرام میں افطاری کی آن لائن بکنگ کے حوالے بھی
ایک سروس متعارف کروائی گئی ہے جس سے زائرین اور افطاری سپلائی کرنے والی
کمپنیاں فائدہ اٹھا سکیں گی-
پریڈینسی کے ڈائریکٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسی بلوٹوتھ سروس بھی متعارف
کروائی جائے گی جس سے عازمین جان سکیں گے وہ کتنے طواف کرچکے ہیں یا وہ بیت
اﷲ کے گرد کتنے چکر لگا چکے ہیں-
|
|
اس کے علاوہ اعتکاف میں بیٹھنے والے افراد کی آن رجسٹریشن کا سسٹم بھی
متعارف کروایا جارہا ہے اور رجسٹریشن مختلف زبانوں میں کروائی جاسکے گی- ان
زباںوں میں عربی، انگلش، فرانسیسی، اردو، ترکی اور فارسی شامل ہیں- |