پاکستان اللہ تعالیٰ کا عطا کردہ وہ خوبصورت خطہ ہے جو ہر
طرح کی خصوصیات سے مالا مال ہے۔ پاکستان کے حسین و جمیل مقامات نہ صرف دنیا
کے کئی پرکشش مقامات کا مقابلہ کرتے ہیں بلکہ چند مقامات تو ایسے بھی ہیں
جن کی خوبصورتی کی مثال پوری دنیا کہیں نہیں ملتی۔ پاکستان کے خوبصورت
مقامات سیاحوں کو اپنی طرف کھینچتے ہیں۔ پاکستان کی حسین وادیاں، خوبصورت
مناظر، سرسبز و شاداب پہاڑ اور بہتے دریا اور یہاں کا ثقافتی ورثہ اپنے
اندر کئی خوبیاں اور خوبصورتی لئے ہوئے ہیں- پاکستان کے چند حسین اور پرکشش
مقامات کے مناظر آج ہم پیش کر رہے جنہیں دیکھ کر آپ کا دل انہیں حقیقت میں
دیکھنے کے لیے بھی بیتاب ہوجائے گا-
|
|
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں واقع گوادر پورٹ کا ایک خوبصورت فضائی منظر-
|
|
یہ سحر انگیز منظر پاکستان کے سیاحتی مقام دیوسائی کے علاقے باڑہ پانی کا
ہے-
|
|
آزاد کشمیر کی وادی نیلم کی بے مثال خوبصورتی جس کا کوئی ثاںی نہیں-
|
|
دل سے مشابہہ یہ جھیل سکردو میں واقع ہے جسے شنگریلا جھیل کے نام سے جانا
جاتا ہے-
|
|
پاکستان کا شمالی علاقہ دیوسائی پلین-
|
|
پاکستان کا ایک اور پرکشش سیاحتی مقام جسے دودی پت سر جھیل کے نام سے جانا
جاتا ہے-
|
|
فیری میڈوز میں رات کا دلکش منظر٬ اسے پریوں کا دیس بھی کہا جاتا ہے-
|
|
کچورہ نامی یہ جھیل بھی اسکردو میں واقع ہے-
|
|
صوبہ خیبرپختونخواہ میں واقع کالام کا سحرانگیز منظر-
|
|
کھینجر جھیل جو صوبہ سندھ کے علاقے ٹھٹہ میں واقع ہے اور
ایک مقبول ترین سیاحتی مقام ہے-
|
|
آزاد کشمیر کا ایک خوبصورت علاقہ جسے کنڈل شاہی کے نام
سے پکارا جاتا ہے-
|
|
یہ حسین و جمیل مقام صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر سوات
میں واقع ہے اور اسے Madyan کے نام سے جانا جاتا ہے-
|
|
مکران کا خوبصورت ساحل٬ یہ ساحل بلوچستان میں واقع ہے-
|
|
مبارک ویلج کے نام سے مقبول سندھ کا ایک دلچسپ ساحل-
|
|
یہ بلوچستان کا وہ علاقہ جہاں سونے کی کانیں موجود ہیں٬
دنیا اس جگہ کو سیندک اور ریکوڈک کے نام سے جانتی ہے-
|
|
ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں میں واقع سجی کوٹ آبشار-
|
|
شمشال جھیل جو کہ ہنزہ نگر ضلع میں واقع ہے-
|
|
یہ آزاد کشمیر کا ٹوبٹ نامی علاقہ ہے اور یہاں ہر طرف صرف ہریالی ہی ہریالی
ہے-
|
|
گلگت بلتستان میں واقع ایک خوبصورت گلیشیر جسے بالتورو کے نام سے جانا جاتا
ہے-
|
|
یہ شاندار Concordia گلیشیر سلسلہ کوہ قراقرم کے درمیان واقع ہے- |