کیا آپ پاکستان کے کسی ایسے شہر کے بارے میں سوچ سکتے ہیں
جہاں کے باسیوں کو وائی فائی جیسی جدید سہولت بالکل مفت میسر ہو اور یہی
نہیں بلکہ پورے شہر میں ہر طرف سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب ہوں-
جی ہاں مستقبل قریب میں پاکستان کا تجارتی مرکز کراچی ’اسمارٹ سٹی‘ بننے جا
رہا ہے جہاں عوام کو مفت وائی فائی کی سہولت حاصل ہوگی-
|
|
اس کے علاوہ شہر بھر میں ایسی اسٹریٹ لائٹس بھی نصب ہوں گی جنہیں توانائی
کے لیے بجلی نہیں بلکہ سورج کی روشنی ہی کافی ہوگی اور ساتھ مکمل شہر میں
سیکورٹی کیمرے بھی نصب کیے جائیں گے-
کراچی کو اسمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کے حوالے سے حال ہی میں امریکہ، دبئی
اور چین سے تعلق رکھنے والی تین غیرملکی کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے-
اسمارٹ سٹی کے حوالے سے یہ معاہدہ گزشتہ ہفتے دبئی میں طے پایا- معاہدے میں
تینوں کمپنیوں کے نمائندوں کے علاوہ وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل
انعام میمن بھی شریک تھے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق اس منصوبے کا پہلا مرحلہ رواں سال دسمبر میں مکمل
ہوگا- پہلے مرحلے میں کلفٹن سے شاہراہ فیصل تک کے علاقے ان جدید سہولیات سے
آراستہ کیا جائے گا- صرف پہلے مرحلے کو مکمل کرنے پر 20 ملین ڈالر کی لاگت
آئے جبکہ مکمل منصوبہ پر 20 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی-
|
|
شرجیل میمن کے مطابق ان سہولیات کی مدد سے بلا رکاوٹ مکمل شہر کی مانیٹرنگ
کی جاسکے گی اور جرائم کی شرح کو کم کیا جاسکے گا- |