ہم روزانہ کتنی ہی چیزیں استعمال کرتے ہیں لیکن شاید کسی
ایک چیز کے بارے میں بھی یہ سوچنے کی زحمت نہیں کرتے کہ کس نے ایجاد کی
ہوگی یا اس کی تاریخ کیا ہوگی؟ آپ کو یہ جان کر ضرور حیرت ہوگی کہ بہت سی
ایسی چیزیں جن کی ہمیں روزانہ ضرورت پڑتی ہے وہ مسلمان سائنسدانوں کی ایجاد
کردہ ہیں یا ان کے تصورات مسلمانوں نے پیش کیے- آئیے مسلمانوں کی چند ایسی
ایجادات پر نظر ڈالتے ہیں جنہوں نے دنیا بدل دی-
|
Hospitals
دنیا کا سب سے پہلا اسپتال سنہ 872 میں مصر کے شہر قاہرہ میں تعمیر کیا گیا
تھا جہاں چند نرسوں کے علاوہ ایک ٹریننگ سینٹر بھی موجود تھا- مسلمانوں کے
تعمیر کردہ اس اسپتال کا نام The Ahmed Ibn Tulun رکھا گیا-اس اسپتال میں
مریضوں کا علاج مفت کیا جاتا تھا- |
|
The Toothbrush
ٹوتھ برش کی تخلیق کا تصور ہمارے پیارے نبی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی سنتِ
مبارکہ مسواک کے استعمال سے حاصل کیا گیا- اور آج ٹوتھ پیسٹ میں مسواک کے
اجزا حفظانِ صحت کے لیے شامل کیے جاتے ہیں-
|
|
Universities
دنیا کی سب سے پہلی مستند یونیورسٹی al- Qarawiyyin ہے- یہ یونیورسٹی سنہ
859 میں مراکش میں فاطمہ الفرہی نامی شہزادی نے قائم کی تھی- آج 1200 سال
بعد بھی یہ یونیورسٹی اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے-
|
|
Shampoo
شیمو انگلینڈ میں ایک مسلمان شخص Mahomed نے 1759 میں متعارف کروایا تھا-
اسی طرح یورپ میں اس تصور کو متعارف کروائے جانے کا سہرا شیچ دین محمد جن
کا تعلق بھارت سے تھا٬ کے سر جاتا ہے-
|
|
Pay Cheques
چیک کی صورت میں رقم کی ادائیگی کا تصور عربی روایات سے حاصل کیا گیا ہے-
عرب جب تجارت کرتے اور اپنا مال دوسروں تک پہنچاتے تھے تو اس کی رقم کی
ادائیگی تحریر کی صورت کی جاتی تھی-
|
|
Surgery
Al- Zahrawi کو جدید سرجری کا بانی قراد دیا جاتا ہے- انہوں نے متعدد
سرجیکل آلات ایجاد کیے جن میں scalpel بھی شامل ہے-
|
|
Hookah
حقہ ابوالفتح گیلانی نے فارس میں ایجاد کیا لیکن اسے بھارت میں مغلیہ سلطنت
کے دوران متعارف کروایا گیا- تاہم بعد میں حقے میں استعمال ہونے والے
تمباکو کی وجہ سے صحت کو لاحق خطرات کے بارے سوال اٹھائے گئے- جس کے مؤجد
نے پانی کا نظام شامل کیا جس سے تمباکو کے گزرنے کے بعد حقے سے پہنچنے والا
نقصان کم ہوگیا-
|
|
The Pin-Hole Camera
کیمرہ دسویں صدی کے مسلمان ماہر ریاضیات٬ طبعیات اور فلکیات ابن الہاتم کی
ایجاد ہے- انہوں نے آپٹکس کی فیلڈ کی بنیاد رکھی اور یہ بتایا کہ کیمرہ
کیسے کام کرتا ہے؟ آج بھی جتنے کیمرے ایجاد کیے جاتے ہیں وہ اسی سائنسدان
کے نظریے کی مدد سے تیار کیے جاتے ہیں-
|
|
Gardens
باغات کا تصور بھی سب سے پہلے مسلمانوں نے ہی پیش کیا- مسلمانوں نے ہی یہ
خیال پیش کیا کہ باغات کے ماحول میں انسان کچھ وقت پرسکون گزار سکتا ہے اور
تنہائی میں سوچ سکتا ہے- دنیا میں سب سے پہلے اگائے جانے والے پھول ٹیولپ
کے تھے- |
|