“Something Happened“ ونڈوز 10 کا نیا شوشہ

غلطیاں اور کوتاہیاں زندگی کے ساتھ چلتی رہتی ہیں- انسان خطا کا پتلا ہے٬ شاید یہ ٹھیک ہی کہا گیا ہے- ہم غلطیاں کرتے ہیں اور بعد میں پچھتاتے ہیں- جیسے کہ حال ہی میں مائیکروسوفٹ جیسی بڑی کمپنی کو ایسی ہی کچھ بڑی غلطیوں کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے-
 

image


مائیکرو سوفٹ کی جانب سے ونڈوز 10 کی رونمائی بلاشبہ ایک اہم سنگ میل ثابت ہوئی ہے- بظاہر تو سب کچھ ٹھیک ہے مگر کچھ ایسی غلطیاں ہیں جو نظرانداز نہیں کی جاسکتی-

ونڈوز 10 استعمال کرنے والوں نے ایسی ہی چند غلطیوں کی طرف نشاندہی کی ہے- جب بھی ونڈوز 10 کو اپ گریڈ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ایک مضحکہ خیز پیغام موصول ہوتا ہے کہ “ Something Happened “ اور انڈر اسکور پر کلک کیا جائے تو یہی پیغام “ Something Happened “ ایک مرتبہ موصول ہوجاتا ہے-

آپ کو اصل مسئلے کی نشاندہی نہیں کی جاتی٬ جس کی وجہ سے یوزرز پریشانی کا شکار ہوجاتے ہیں-

آج کل ٹوئیٹر پر کچھ ایسے میسجز مقبول ہورہے ہیں:
 

image

بظاہر یہ ایک بنیادی غلطی ہے٬ مگر اس کی اسکرین نمودار ہونے کا انداز آپ کو حیرت میں مبتلا کردیتا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Errors and Mistakes is what are lives based upon. Humans are full of uncountable errors; we commit and later repent them. Microsoft has recently undergone some serious problem that has earned them bad word of mouth.