پاکستان: تیل کے ذخائر دریافت

پاکستان کے صوبے پنجاب کے شہر چکوال میں تیل کے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں- یہ ذخائر آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لیمیٹد (اوجی ڈی سی ایل) نے دریافت کیے ہیں-
 

image


 دریافت ہونے والے تیل کے نئے ذخائر سے ابتدائی طور پر 180 بیرل یومیہ خام تیل نکالا جائے گا اور تیل کو نکالنے کے لیے جیٹ پمپ کا استعمال کیا جائے گا-

کمپنی کے ترجمان کے مطابق تیل کے ذخائر کے حصول کے لیے کنویں کی کھدائی 3220 میٹر تک کی گئی ہے- اور اس دریافت کا سہرا او جی ڈی سی ایل کے ماہرین کے سر ہے-
 

image

ماہرین کے مطابق تیل کے نئے ذخائر ملکی معیشت میں مزید بہتری کا سبب بن سکتے ہیں اور ان سے ملک میں موجود تیل کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا-
YOU MAY ALSO LIKE:

Oil and Gas Development Company Limited (OGDCL) appreciated in value by 2.2 percent as the index heavyweight petroleum giant declared to have found "significant reserves of hydrocarbons" in Punjab province. OGDCL, through a stock filing Thursday, informed its shareholders at the country's bourses that its exploration team had discovered oil in the Lower Sakessar over Chak Naurang South-1 exploration well located in District Chakwal.