جسم کی حرکت چلنے والی ایک انوکھی موٹر سائیکل

کینیڈا کے ایک مؤجد نے نئی قسم کی ایک موٹر بائیک ایجاد کی ہے٬ عام موٹر سائیکلوں کے برعکس اس کے ٹائر متوازی ہیں٬ جس سے یہ ایک پہیے والی بائیک نظر آتی ہے- اونٹاریو کے اٹھارہ سالہ نوجوان تخلیق کاربین نے اس کے بنانے میں کئی سال کا عرصہ لگایا ہے- عجیب و غریب موٹر سائیکل توازن برقرار رکھنے کے لیے گیرو اسکوپک ٹیکنالوجی کا استعمال کرتی ہے- بجلی سے چلنے والی مذکورہ بائیک کو جسم کی حرکت سے کنٹرول کیا جاتا ہے- سوار شخص کے آگے جھکنے سے بائیک کی رفتار میں اضافہ جب کہ جسم کو سیدھا کرنے سے رفتار میں کمی ہوتی ہے- زیادہ سے زیادہ پچیس میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی بائیک کا سائز اتنا چھوٹا ہے کہ اسے آسانی کے ساتھ عمارتوں کے اندر حتیٰ کے لفٹ میں بھی لے جایا جا سکتا ہے- اس کی بیٹریاں بجلی سے چارج ہوتی ہیں- بائیک کے مؤجد کا کہنا ہے کہ یہ موٹر سائیکل کاروں کا نعم البدل ہو سکتی ہے اور وہ سرمایہ کار کی تلاش میں ہیں تاکہ کمرشل سطح پر اس کی پیداوار کا آغاز کیا جا سکے-


YOU MAY ALSO LIKE: