ٹوکیو . . دنیا کا
سب سے چھوٹا ہیلی کاپٹر پرواز کیلئے تیار ہو گیا۔ دنیا کا سب سے چھوٹا ہیلی کاپٹر
تیار کرنے والے گینائی یاناگیساوا کے مطابق 75 کلو گرام وزن کا حامل ایک انسان کی
سواری رکھنے والا ہیلی کاپٹر اپنی پہلی پرواز 25 مئی کو فلورنس کے قریب مشہور مصور
لیونارڈوڈی ونچی کی جائے پیدائش کی فضاء میں کرے گا۔ گینائی نے بتایا کہ وہ یلی
کاپٹر کی پرواز کے ذریعے لیونارڈوڈی ونچی کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہتے ہیں۔ ہیلی
کاپٹر کو جن ایچ فور کا نام دیا گیا ہے جس کے دو روئرز ہیں۔ یہ ہیلی کاپٹر پچاس کلو
میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑتا ہے۔ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اس ہیلی کاپٹر کو
دنیا کا چھوٹا ترین ہیلی کاپٹر قرار دیا گیا ہے۔ |