عزمِ عالیشان

٭ الطاف حسین کے پاکستانی ہونے پر شک ہے۔ خواجہ آصف
خواجہ صاحب!سچ بتاؤں تو آپ کو الطاف حسین کے پاکستانی ہونے پر صرف شک ہے۔احقر کو تو پکا یقین ہے کہ الطاف حسین بھارتی اور بھارت نواز ہے۔اگر الطاف حسین پاکستانی ہوتا تو کراچی کے حالات باقی ملک کی طرح نہ صرف قابو میں ہوتے بلکہ وہاں کی عوام چین کی نیند سے جی رہے ہوتے۔ایم کیو ایم کے لئے بہت ضروری ہے کہ نہ صر ف الطاف حسین کو کسی اچھے ذہنی ڈاکٹر سے چیک کروائیں بلکہ انہیں حب الوطنی پر درس بھی دلوائیں ۔اگر الطاف حسین پھر بھی پاکستانی نہ بنیں تو انہیں پارٹی سے چلتا کریں۔مزید یہ کہ حکومت بھی الطاف حسین کے لئے نرم گوشہ نہ دکھائیں تو پاکستانی قوم پر احسانِ عظیم ہوگا۔

٭ گول سینٹر فاروڈ ہی کرتا ہے۔ ریحام خان
پوری قوم کو یقین ہے کہ خان صاحب نے ساری عمر کرکٹ کھیل کر سیاست سیاست کھیلنے کی ناکام کوشش کی۔انہوں نے اپنی ہر تقریر میں اپنے فاسٹ باؤلر ہونے کا ثبوت دیا اور جذبات سے عاری رہے۔اب لگتا ہے آپ نے فٹ بالر بنکر قوم کو فٹ بال کی اصطلاحات متعارف کرانی ہیں۔یاد رکھیئے میڈم فٹ بالر کو گراؤنڈ کے چاروں طرف بھاگنا پڑتا ہے اور بھاگتے بھاگتے اکثر اوقات فٹ بال نہ صرف گراتا ہے بلکہ زخمی بھی کرتا ہے۔بعض فٹ بالرز محض ساری عمر بھاگتے ہیں ان سے گول ہی نہیں ہوتا بلکہ ان کی وجہ ٹیم ہارتی ہے اور ان سے گیند چھین کر مخالفین گول کر دیتے ہیں۔پہلے تو آپ یہ ثابت کریں کہ آپ جرنلسٹ ہیں یا سیاستدان پھر فٹ بال سنبھالیئے گا اور اپنے سینٹر فارورڈ ہونے کی یقین دہانی بھی کرائیے گا؟

٭ بھارتی الزام غلط ثابت ہوا ملزم جموں کشمیر کا نکلا۔ خبر
کئی دفعہ بھارت کو منہ کی کھانی پڑی ہیں۔پھر بھی بھارت نہ تو پاکستانی سرحدوں پر پنگے بازی سے باز آیا ہے اور نہ پاکستان پر الزامات لگانے سے توبہ کی ہے۔الٹا پاکستان میں کئی دفعہ دہشت گردی کرنے والا مکروہ صفت ہندوستان اب پاکستا ن کو آڑے ہاتھوں لینا چاہتا ہے۔مقبوضہ کشمیر کے نوجوان کو پکڑ کو خواہ مخواہ فیصل آباد کا رہائشی ثابت کرنے والے ہندوستان خود ہی میڈیا کے ہاتھوں گندے ہو رہے ہیں۔ایک بات طے ہے کہ ہندوستان پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے سے باز نہیں آتا چاہے اس میں ہندوستان کی اپنی عزت داؤ پر لگ جائے۔مگر ایک بات ہے عزت اس کی ہوتی ہے جس کی ہو۔جس کی عزت ہی نہ ہو وہ ایسا ہی کرتے ہیں۔امید ہے کہ پاکستانی حکومت جلد از جلد بھارتی دراندازیوں اور دہشت گردی کے ثبوت اقوام متحدہ تک پہنچائے گی۔

٭ بچوں اور بچیوں سے ریپ کے بعد شرمناک ویڈیوز بنانے والے گرفتار خبر
قوم کو دہلا دینے والے واقعات دیکھ کر قو م کے بدنما چہرے سامنے آ گئے ہیں جنہوں نے معصوم بچے اور بچیوں کے ساتھ گناہ عظیم کرتے رہے۔ایسے شرمناک فعل کے مرتکب افراد کو سرعام سزا دینا بہت ضروری ہے۔حکومت کے چاہیئے کہ ان پر مضبوط کیس بنا کر ان کی بھر پور طریقے سے ٹھکائی کریں تاکہ مستقبل قریب میں کوئی ایسی ملعون حرکت نہ کر سکے۔والدین کے بہت ضروری ہے کہ اپنے بچوں اور بچیوں کی اسلامی طرزسے پرور ش کر نے میں کوئی کسر باقی نہ رکھیں اور ان کے کی گھر سے باہر جانے کی صورت میں اچھی طرح سے نگرانی کریں تاکہ کوئی بھی منفی سوچ رکھنے والا ان کو اس قسم کے منفی فعل کا نشانہ نہ بنائے۔اس سارے واقعے میں عوام ،متاثرین اور پولیس کا عدم تعاون دکھائی دیا ہے تبھی یہ ظالم دس سال سے پکڑے نہیں گئے۔

٭ ریلوے لائن پر دھماکہ خبر
پاکستان ریلوے کی پٹڑیاں بہت پرانی ہیں۔اس کی ریپئرنگ کی اشد ضرورت تھی مگر دوسری طرف ملک دشمنوں نے بچی کھچی ریلوے کو خدانخواستہ ختم کرنے کے لئے ہمیشہ خطرناک کوشش کی ہے۔حکومت اور انتظامیہ کو اس سلسلے میں بہت زیادہ سیکورٹی دینے کی ضرورت ہے۔جہاں جہاں خطرہ ہو سکتا ہے وہاں وہاں سیکورٹی فورسز اور پولیس چوکیوں کی موجودگی ملک دشمنوں کے عزائم ملیا میٹ کر سکتے ہیں۔عوام کے لئے بھی ایسے مزاج کی ضرورت کہ وہ بھی ملک دشمنوں کو پکڑوانے میں حکومت اور انتظامیہ کی بھرپور مدد کریں۔

٭ وسیم اکرم پر فائرنگ خبر
وسیم اکرم اس ملک کے لیجنڈ کھلاڑی ہیں۔بین الاقوامی شہرت کے حامل وسیم اکرم پر فائرنگ کرنیوالے افراد کو سخت سے سخت دینا قانون کا کام ہے ۔وسیم اکرم ہو یا عام شہری کسی پر بھی فائر کھولنے والے کے ہاتھوں کو لگام لگانا ہر پاکستانی کے لئے فائدہ مند ہے۔گاڑیوں میں سرعام پسٹل لیکر پھرنے والے شاہراہوں پر کوئی بھی منفی کام کر سکتے ہیں۔لہٰذا ملک میں ہر اسلحہ رکھنے والے کی پکڑ دھکڑ بہت مفید ہے۔اسلحہ سیکورٹی فورسز اور پولیس کے پاس ہو تو اچھا رہتا ہے۔عام شہریوں کو اسلحہ رکھنے اور ساتھ لیکر پھرنے کی بھلا کیا ضرورت ہے؟

Mumtaz Amir Ranjha
About the Author: Mumtaz Amir Ranjha Read More Articles by Mumtaz Amir Ranjha: 90 Articles with 66200 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.