ایک طویل مدت سے ماہرین مریخ پر زندگی تلاش کر رہے ہیں
لیکن اب ماہرین کی جانب سے اس سیارے پر ایک خاتون کے دیکھے جانے کا دعویٰ
کیا ہے-
مریخ پر خاتون کی موجودگی کا یہ دعویٰ ایک ایسی تصویر کی بنیاد پر کیا
جارہا ہے جو کچھ دن قبل ناسا کی خلائی گاڑی کیورسٹی روور نے کھینچی تھی-
|
|
ناسا کی ان تصاویر میں کوئی انسان نما مخلوق پتھر پر کھڑی دکھائی دے رہی جس
کے بارے میں محققین کا ماننا ہے کہ یہ مخلوق ایک خاتون ہے-
تصویر میں دکھائی دینے والی خاتون کا سائز صرف 8 سے 10 سینٹی میٹر ہے جو کہ
انتہائی چھوٹا ہے-
ایک محقق اسکاٹ سی وارنگ کا کہنا ہے کہ “ ہمیں تصویر میں ایک ایسا جسم
دکھائی دے رہا ہے جو سر اور لمبے بالوں کا حامل ہے تاہم ابھی یہ کہنا
ناممکن ہے کہ یہ زندہ شے ہے یا پھر صرف ایک مجسمہ“-
“ لیکن ایک حقیقت یہ ہے بھی ہے کہ اتنا چھوٹا مجسمہ آسانی سے تباہ ہوسکتا
ہے اس لیے زیادہ امکان یہی ہے کہ یہ کوئی زندہ شے یا مخلوق ہے“-
ناسا کی جانب سے اس تصویر کے حوالے سے اب تک کوئی وضاحتی بیان سامنے نہیں
آیا-
|