پانی فلٹر کرنے والی کتاب متعارف

امریکی سائنسدانوں کی ٹیم نے ایک ایسی کتاب متعارف کروائی ہے جس کے ذریعے پینے کے پانی کو باآسانی فلٹر کیا جاسکتا ہے- کتاب کو کامیاب تجربات کے بعد ابتدائی طور پر 25 آلودہ پانی کے ذرائع پر استعمال کیا جارہا ہے-
 

image


آلودہ پانی کے یہ ذرائع جنوبی افریقہ٬ گھانا اور بنگلہ دیش میں واقع ہیں جہاں اس کتاب کا استعمال کرنے پر کتاب میں موجود کاغذ 99 فیصد جراثیموں کا کامیابی سے خاتمہ کردیتا ہے-

"drinkable book" نامی اس کتاب میں ایسے فلٹر پیپرز نصب کیے گئے ہیں جن سے گزر کر پانی میں موجود جراثیموں کا خاتمہ ہوجاتا ہے- یہ فلٹر پیپرز چاندی اور تابنے کے باریک ذرات پر مشتمل ہیں-

محققین کا کہنا ہے کہ اس کتاب سے گزرنے کے بعد پانی موجود آلودگی کی سطح امریکی گھروں کے نلوں میں پائی جانے والی آلودگی کے جتنی رہ جاتی ہے-

محققین کے جانب سے اس کتاب کے نتائج امریکن کیمیکل سوسائٹی کے 250ویں قومی اجلاس کے دوران پیش کیے گئے- یہ اجلاس امریکہ کے شہر بوسٹن میں منعقد ہوا-
 

image

اس کتاب کا طریقہ استعمال بھی بہت آسان ہے٬ استعمال کے لیے کتاب میں موجود صفحات میں سے ایک کاغذ پھاڑیے اور اسے کسی کیف وغیرہ پر لگا دیجے اور پھر اوپر سے پانی ڈالیے- پانی جب کاغذ سے ہوتا ہوا آپ کے متعلقہ برتن تک پہنچے گا تو وہ آلودگی سے پاک ہوچکا ہوگا-

ایک کاغذ تقریباً 100 لیٹر پانی صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے- کاغذ میں موجود چاندی اور تانبے کے ذرات پانی میں موجود جراثیم کو اپنے اندر جذب کرلیتے ہیں جبکہ صاف پانی کاغذ سے باہر آجاتا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

A book with pages that can be torn out to filter drinking water has proved effective in its first field trials. The "drinkable book" combines treated paper with printed information on how and why water should be filtered.