عام طور پر ہر انسان کے دو کان ہوتے ہیں جو آواز کو انسان
تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں اور یوں وہ سن سکتا ہے- لیکن ہم آپ کو
آج ایک ایسے شخص سے ملوائیں گے جس کے دو نہیں بلکہ تین کان ہیں-
|
|
جی ہاں ایوارڈ یافتہ آسٹریلوی آرٹسٹ Stelarc نے اپنا تیسرا کان اپنے بازو
میں اگا رکھا ہے جس کا ایک مقصد دنیا کے سامنے کچھ عجیب و غریب نظارہ پیش
کرنا بھی ہے-
یہ کان اس آرٹسٹ کے بازوں میں ایک پیچیدہ سرجری کے ذریعے داخل کیا گیا ہے
اور اس کان کو ایسے میٹریل سے تیار کیا گیا ہے جو عام طور پر پلاسٹک سرجری
کے لیے استعمال کیا جاتا ہے-
یہ کان بازو کے اندر جلد کے نیچے ٹرانسپلانٹ کیا گیا ہے جس میں 6 ماہ کا
عرصہ لگا ہے- اور اس میں کان کے ساتھ خون کی رگوں اور ٹشو کو جوڑا گیا ہے-
|
|
اگرچہ یہ کان سن نہیں سکتا لیکن اسے محسوس ضرور کیا جاسکتا ہے-
Stelarc مستقبل میں اس کان میں ایک وائی فائی سے آراستہ مائیکرو فون نصب
کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں- تاکہ لوگ وہ تمام آوازیں سن سکیں جو Stelarc کو
سنائی دے رہی ہیں- یہ مائیکرو فون مستقل طور پر آن رہے گا- اور یہی اس کان
کی تیاری کا اصل مقصد بھی ہے-
45 سالہ Stelarc کا کہنا ہے کہ “ یہ کان میرے لیے نہیں ہے کیونکہ میں تو
پہلے ہی دو صحت مند کان رکھتا ہوں- میں چاہتا ہوں کہ دنیا میں آپ جہاں بھی
ہوں وہ آوازیں سن سکیں جو اس وقت میں سن رہا ہوں چاہے اس میں دنیا میں کہیں
بھی ہوں“-
“ یہ پروجیکٹ اس وقت تک دلچسپی سے خالی جب تک یہ کان الیکٹرونک آلات سے
آراستہ نہیں ہوجاتا“- |