ہنسانے والا دوست ....ضروری ہوتا ہے

یقین مانیں کہ اگر آپکو کوئی ایسا دوست میسر ہے جو آپکو خوش رکھتا ہے. آپ اسکی موجودگی میں لطف اندوز ہوتے ہیں تو یہ بہت کمال کی بات ہے. اگر آپ ہسنا جانتے ہیں اور خوب مزہ کرتے ہیں دوستوں کے ساتھ تو پھر آپ بہت عمدہ زندگی گزار رہے ہیں. یاد رکھا کریں کہ غم ، پریشانیاں زندگی کا حصّہ ہیں. یہ آنی ہی آنی ہیں. کوئی بھی انسان اس سے بچا ہوا نہیں ہے. تو جب ایک چیز ہو کے رہنی ہے تو پھر اسکے حل کی طرف جانا چاہیے نہ کہ اپنی طبیعت میں غصّہ یا چرچڑا پن لایا جائے .

میرے اپنے ساتھ بہت دفعہ ہوتا ایسا کہ اداسی ہوتی ، پریشانی ہوتی چاہے کام پر ہوں یا گھر کے کسی مسلے پر . اس حالت میں میں پہلے سوچتا کہ کون سا دوست ایسا ہے جو مجھے مسکراہٹ دے سکے. کوئی ایسا جس کے پاس بیٹھ کر میں کھلکھلا کر ہنسوں اور اپنے دماغ کو سکوں دوں. پھر اگلے ہی لمحے میں اسی طرف جا رہا ہوتا جہاں ایسا دوست موجود ہوتا. ایسا کرنے کے بعد یقین مانیں غم بہت ہلکا محسوس ہوتا اور اپنی پریشانی کا حل مل جاتا ہے.

دراصل جب ہم پریشانیوں کو اپنے سر پر سوار کر لیتے ہیں ، صرف پریشانی کا سوچتے ہیں تو ہمیں سب راستے بند ہی نظر آتے ہیں. بہت دفعہ ہوتا کہ سفر کرتے اچانک راستہ آگے بند ملتا تو پھر ہم کیا کرتے. اپنی بائیک یا کار فورا واپس موڑتے ہیں اور دوسری طرف رخ کرتے ہیں. ایسا ہی رویہ ہمیں زندگی کے ہر پہلو میں لانے کی ضرورت ہے . اگر ہم بند گلی میں صرف کھڑے ہو سوچتے رہیں گے اور خراب خراب بول کر غصّہ نکالیں گے تو اسکا کوئی فائدہ نہیں سواے وقت ضایع کرنے کے اور اپنی طبیعت خراب کرنے کے. بہت دفعہ یہ بھی ہوتا ہے کے راستہ بند ہونے کی صورت میں بہت لمبا راست طے کرنا پڑ جاتا اپنی منزل پے جانے کے لئے تو تب زیادہ غصّہ آتا ہے. اس صورت میں بھی کھڑے ہو کے غصّہ نکلنے کا کوئی فائدہ نہیں جب پتا ہو کے یہی حل ہے. تو بہتر ہے غصّہ کرنے کے جلدی راستہ بدل لیا جائے.

اس دنیا میں انسانوں کے ایک دوسرے کے ساتھ رشتے ناتے اسی وجہ سے ہیں کے ہم اپنا دکھ درد بانٹ سکیں. ہر بندہ کوئی نہیں کوئی ایسا خاص رشتہ رکھتا ہے جس کی وجہ سے وہ بہت اچھا محسوس کرتا ہے. اس سے بات کر کے بہت سکوں ملتا ہے اور اپنے مسلے کا حل بھی نکل آتا ہے . آپ بھی اپنے اردگرد ایسے لوگ رشتے تلاش کریں جو آپ کے چہرے پر رونق لائیں اور آپ ان سے مل کر خوب ہنسیں اور خوش رہیں.

یاد رکھیں اکیلے رہنا ، کتابیں پڑھنا یا موسیقی سننا بہت اچھا ہے ہے لیکن اپنے کسی اچھے دوست کی موجودگی بھی بہت ضروری ہے. ایسا دوست جو مثبت باتیں ، مذاق کرتا ہو. خود بھی ہنستا ہو اور آپ کو بھی ہنسایے. کسی بھی پریشانی میں کسی اسی دوست سے ملاقات ایسے ہی اثر کرتی جسے سر درد میں ڈسپرین.

تو یار فورا اٹھو اور چلو جا کر ملو ایسے دوست سے، ختم کرو اپنے پیارے چہرے سے یہ اداسی پریشانی اور یہ والا گانا سنو بھی اور گنگناؤ بھی.
دل چاہتا ہے ، کبھی رہیں نہ ہم یاروں کے بن
دن دن بھر ہوں پیاری باتیں ، جھومیں شامیں ، گائیں راتیں
مستی میں رہے ڈوبا ڈوبا ہمیشہ سما
ہمکو راہوں میں یونہی ملتی رہیں خوشیاں
Mian Jamshed
About the Author: Mian Jamshed Read More Articles by Mian Jamshed: 111 Articles with 171652 views میاں جمشید مارکیٹنگ کنسلٹنٹ ہیں اور اپنی فیلڈ کے علاوہ مثبت طرزِ زندگی کے موضوعات پر بھی آگاہی و رہنمائی فراہم کرتے ہیں ۔ ان سے فیس بک آئی ڈی Jamshad.. View More